تازہ ترین

جی بی کے نئے سیٹ اپ بارے آئینی کمیٹی کی سفارشات مکمل، اب اعلان ہونا باقی ہے حکومتی ترجمان

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ آئینی اصلاحاتی کمیٹی نے گلگت بلتستان کو نئے سیٹ اپ کے حوالے سے سفارشات کو مکمل کیا ہے

شئیر
31 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1562

اب اعلان ہونا باقی ہے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بہت جلد ساز گار حالات میں نئے سیاسی سیٹ اپ کا باقاعدہ اعلان کرینگے موجودہ حکومت اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی مربوط کوششوں سے گلگت بلتستان کو اختیارات ملیں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس خطے کو مالیاتی، سیاسی، معاشی اور انتظامی اختیارات مل جائینگے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل کو پہلی مرتبہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اٹھایا گیا ہے ماضی کے ادوار میں مختلف حکومتوں نے خطے کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سواء کچھ نہیں دیا، ماضی میں اداروں کو تباہ کیا گیا اور میرٹ کا قتل عام ہوا جس سے یہاں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ذہنوں میں محرومیوں نے جگہ بنانا شروع کیا ایسے حالات میں جب 2015ء میں گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے کرتوتوں کا انتقام لیتے ہوئے انہیں مسترد کیا اور دو تہائی مینڈیٹ سے مسلم لیگ ن کو کامیاب کیا۔ موجودہ حکومت نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے عوامی مسائل کے ادراک اور حقوق کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھایا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ولولہ انگیز قیادت نے وفاقی سطح پر گلگت بلتستان کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا جسکے نتیجے میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم سطح پر بننے والی آئینی اصلاحاتی کمیٹی میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت ہی گلگت بلتستان کے تمام سائل کے حل میں کردار اد کریگی کاغذی جیالے اخباری بیانات تک محدود ہوکر سیاسی دکان چمکاتے رہینگے جس کا حکومت اور حکومتی کام پر کوئی فرق نہیں پڑتاہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *