تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری کی نو منتخب صدر و اراکین مجلس کو دلی مبارکباد

امید ہے حجت الاسلام سید احمد رضوی اس الہیٰ تنظیم کی بہتر انداز میں قیادت کریں گے اور اس کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے ۔
شئیر
78 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7581

موجودہ صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے صدارتی انتخابات میں جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کے اراکین کی الیکشن میں بھرپور شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام نو منتخب ارکان مجلس اور حجت الاسلام سید احمد رضوی کو ایک بار پھر آئندہ دو سال کے لئے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
حجت الاسلام محمد حسین حیدری کے بیان کا متن حسب ذیل ہے
بسم الله الرحمن الرحیم
خدائے لم یزل کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان نے اپنے ارتقا کا ایک اور مرحلہ مکمل کیا اور روحانیت بلتستان کا یہ عظیم الشان کارواں بدستور اپنے اہداف و مقاصد کی جانب گامزن ہے۔ انتہائی مسرت اور شکرگزاری کا مقام ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان کی صدارت کے ساتویں اور مجلس قانون ساز کے پانچویں مرحلے کے انتخابات کا مرحلہ انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچا۔
اس ضمن میں سب سے پہلے حوزہ علمیہ قم میں موجود تمام معزز علمائے کرام اور طلاب محترم مستحق صد آفرین ہیں کہ جنہوں نے اپنی اس سنگین قومی اور دینی ذمہ داری کے حوالے سے کمال بیداری کا ثبوت دیا اور اپنی بے مثال شرکت سے ان انتخابات کو یادگار بنایا اور جامعہ روحانیت کی تاریخ میں ایک نئے باب کو رقم کیا۔
ساتھ ہی انتخابات کے انتظامات کی سنگین ذمہ داری کو بنحو احسن نبھانے پر ہیئت محترم نظارت اور بالخصوص الیکشن کمیشن کے بزرگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سب سے پہلے ان بزرگان کو تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی دن رات کی مخلصانہ اور بے لوث کوششوں سے اس عظیم رویداد کو جامعہ روحانیت کے قرطاسِ تاریخ پر سنہری یادوں کے ساتھ نقش کیا۔
ہم موجودہ کابینہ اور جامعہ روحانیت کے دور ششم کے خدمتگزار تمام نئے انتخاب ہونے والے برادران محترم کو تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے خدمت کے اس عظیم موقع سے شرفیاب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے کامیابی، توفیق اور سرفرازی کی دعا کرتے ہیں۔
جامعہ روحانیت بلتستان کے نئے منتخب صدر جناب حجة الاسلام و المسلمین سید احمد رضوی کو خصوصی تبریک پیش کرتے ہیں، اس نکتہ کی یاد آوری اور دعائے خیر کے ساتھ وہ اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کا لاتے ہوئے جامعہ روحانیت کے اعتلا اور ارتقا میں پہلے سے بڑھ کر کامیاب رہیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ایک قوی، مدبر، انتھک اور مخلص کابینہ کا انتخاب کر کے اپنی کارکردگی سے قوم کے حسن انتخاب پر مہر تثبیت لگادیں گے۔ ان شاء اللہ العزیز
ہم مجلس کے نو منتخب براداران کو بھی خوش آمدید اور خدا قوت کہتے ہیں کہ جنہوں نے رضاکارانہ اپنی خدمات اس عظیم پلیٹ فارم کے ارتقا کے لئے وقف کی ہیں۔
آخر میں ضروری سمجھتے ہیں کہ تمام طلاب و علمائے کرام سے دست بستہ ملتمس ہوں کہ نو منتخب صدر اور مجلس کے براداران کے لئے قوت بازو اور قوت قلب بننے میں دامے درمے سخنے اور قدمے کسی بھی قربانی سے دریغ نفرمائیں اور اس عظیم جامعہ کی پیشرفت اور اہداف عالیہ کے حصول میں ممد و معاون ثابت ہوں۔
آپ کے خادم
محمد حسین حیدری
صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *