حزب اللہ عراق نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ امریکہ اور اس کے حامی عراق میں دھشتگرد گروہوں کی حمایت کر کے علاقے می بحران کو تشدید کرنا چاہتے ہیں اور ان ممالک میں ہمیشہ کے لیے اپنے ٹھکانے ڈھونڈھ رہے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے حمایتیوں کا مقصد عراق کی تقسیم کرانا ہے۔
حزب اللہ عراق نے امریکہ کو عراق میں کسی طرح کی فوجی کاروائی کرنے سے خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عراق میں تکفیری دھشتگردوں نے اپنی قبریں خود اپنے ہاتھوں سے کھود لی ہیں ہم انہیں دفن کرنے کے لیے کافی ہیں۔
