حزب اللہ کے سربراہ کا صہیونی ریاست کو انتباہ
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے لبنان سے شائع ہونے والے روزنامہ الاخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ مستقبل میں صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ میں سیکیورٹی اعتبار سے کسی بھی قسم کی ریڈ لائن کا لحاظ نہیں رکھا جائے گا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے لئے ایسا منصوبہ تیار کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف شام میں جو کام انجام دیئے ہیں ان سے بالکل مخلتف ہوگا اور یہ مسئلہ صہیونیوں کے خلاف مقابلے کے لئے، منصوبوں اور مزاحمت کے ہتھیاروں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کے جاری رکھنے پر تاکید کی اور کہا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے خلاف جنگ کرے تاکہ اسے حقیقی کامیابی حاصل ہو۔ واضح رہے کہ سید حسن نصراللہ کا یہ انٹرویو دو قسطوں میں جمعرات اور جمعہ کی اشاعت میںس شائع ہوگا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید