حسینیہ بلتستانیہ قم میں جشن میلاد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی یوم تأسیس کی شاندار تقریب
حسینیہ بلتستانیہ قم میں جشن میلاد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی یوم تأسیس کی شاندار تقریب
قم، 21 دسمبر 2024 – حسینیہ بلتستانیہ قم میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس کا عنوان تھا “جشن میلاد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی یوم تأسیس”۔ یہ پروقار اجتماع حسینیہ بلتستانیہ کی انتظامیہ کمیٹی اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔
تقریب میں علمائے اعلام، اساتید عظام، طلاب کرام، اور زائرین محترم کی بڑی اور کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف منقبت خوانوں اور شعراء نے بی بی دو عالم حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
جشن کے مقرر حجۃ الاسلام محمد علی جوہری صاحب نے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کی اہمیت، ثمرات اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان کی تعلیمات کو حاضرین کے سامنے بیان کیا۔
پروگرام کے اختتام پر جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر انتظام برگزار ہونے والی کلاسسز کے بعض اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایا سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں، جامعہ روحانیت کے دورہ ہفتم کے کابینہ کی خدمات کی قدردانی کی گئی، اور بزرگ علمائے کرام نے انہیں لوح تقدیر سے نوازا۔
یہ پروقار تقریب حسینیہ بلتستانیہ کے روحانی ماحول میں عقیدت اور اتحاد کی علامت بن کر مکمل ہوئی۔
دیدگاهتان را بنویسید