حسینیہ بلتستانیہ قم میں جشن ولادت با سعادت امام رضا ع کی مناسبت سے پروگرام منعقد
امام رضا ؑ اپنے زمانہ میں سب سے زیادہ اعلم اور افضل تھے اور آپ نے ان (اہل زمانہ) کو مختلف قسم کے علوم جیسے علم فقہ،فلسفہ ،علوم قرآن اور علم طب وغیرہ کی تعلیم دی۔
شئیر
140 بازدید
مطالب کا کوڈ: 6989
وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ کمیٹی حسینیہ بلتستانیہ قم کی طرف سے جشن امام رضا علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جشن کے خطیب حجۃ الاسلام مصطفی فخری تھے جنہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر خصوصی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ امام رضا ؑ بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے۔ امام رضا ؑ اپنے زمانہ میں سب سے زیادہ اعلم اور افضل تھے اور آپ نے ان (اہل زمانہ) کو مختلف قسم کے علوم جیسے علم فقہ،فلسفہ ،علوم قرآن اور علم طب وغیرہ کی تعلیم دی۔
دیدگاهتان را بنویسید