تازہ ترین

حسینیہ بلتستانیہ میں شہادت امام ہادی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا+تصویر

بلتستانیہ قم میں شب شہادت غریب سامرا امام علی النقی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ قاسم مومنی دامہ عزہ کی تقریر کے اہم نکات
1:قران قانون بشریت ہے۔جسکے اجراء کےلئے خدواند منان نے قانون ناطق کا اہتمام کیا۔
2:دنیا ابتلا اور امتحان کا مرکز ہے۔جس سے بہر حال ہرشخص کو گزرناہے
3:دشمن بھی اپنے مشکلات کا حل اہلبیت علیھم السلام کے در پہ تلاش کرتا ہے۔متوکل کی بیماری کے دوران انکی ماں نے تین ہزار درھم امام کوبھیجا۔

شئیر
30 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4568

4: امام کا دشمنوں کیساتھ رویہ:
جب متوکل نے حاجب کو امام ھادی علیہ السلام کے گھر کی تفتیش کےلئے بھیجا اور جب وہ رات کی تاریکی میں سیڑھے چڑھ کر دیوار پھلانگ کر آنا چاہا تو آپ نے چراغ کا اہتمام کیا
اور گھر کی تفتیش کے دوران آپکے فیملی روم کی طرف جانا چاہا توآپ نے اجازت نہیں دی
5:ثانی یزید متوکل عباسی کے گھناونی جرائم عبارت ہیں
اہلبیت کا اقتصادی محاصرہ
قبر سید الشھدا کا انہدام
زیارت امام حسین علیہ السلام پرپابندی

6: امام علیہ السلام کاقید وصعب میں زندگی گزارنا،اور عیش ونوش کی محفلوں کو یاد معاد کی مجلس میں تبدیلی کرنا ہم مبلغین کےلئے نمونہ عمل ہے
7:زیارت جامعہ اور زیارت غدیر امام ھادی علیہ السلام کا علمی اور معرفتی ورثہ ہے
8: امام ھادی علیہ السلام نے نظام مھدویت اور معرفت امام مہدی عجل اللہ فرجہ کی تبلیغ کاخصوصی اہتمام کیا*

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *