تازہ ترین

حضرت آیت اللہ باقر مقدسی کی زیرِ نگرانی عملی فقہ کا آغاز اور مجلس مصنفین کی تجلیل

دورے کے پہلے درس میں حضرت آیت اللہ نے زمین کی ملکیت سے متعلق دنیا کے چار بڑے مکاتب فکر – سوشلزم، کمیونزم، مارکسزم اور کیپٹلیزم – کے بنیادی نظریات کا جامع جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ان نظریات کا اسلامی اقتصادی نظام کے ساتھ تقابلی تجزیہ کرتے ہوئے خالصہ سرکار کے اہم فقہی موضوع پر روشنی ڈالی۔
شئیر
70 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10611

بروز جمعرات، 19 دسمبر 2024 کو جامعہ روحانیت شعبہ تعلیم کی جانب سے فاطمیہ ہال میں عملی فقہ کا ایک اہم دورہ شروع ہوا۔ اس دورے کی تدریس کی ذمہ داری حضرت آیت اللہ باقر مقدسی صاحب ادا کر رہے ہیں۔

دورے کا باقاعدہ آغاز ایک خصوصی تقریب سے ہوا جس میں حضرت آیت اللہ باقر مقدسی نے جامعہ روحانیت کے مجلس مصنفین کے برادران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہدایا سے نوازا۔ یہ مصنفین کئی سالوں سے جامعہ کے تعلیمی نصاب کی تدوین میں مصروف ہیں، اور ان کی محنت و کاوشوں کی بدولت الحمد للہ پرائمری تک کی اسلامیات کی کتابیں اپنے آخری مراحل میں ہیں۔

دورے کے پہلے درس میں حضرت آیت اللہ نے زمین کی ملکیت سے متعلق دنیا کے چار بڑے مکاتب فکر – سوشلزم، کمیونزم، مارکسزم اور کیپٹلیزم – کے بنیادی نظریات کا جامع جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ان نظریات کا اسلامی اقتصادی نظام کے ساتھ تقابلی تجزیہ کرتے ہوئے خالصہ سرکار کے اہم فقہی موضوع پر روشنی ڈالی۔

طلاب کو شہید باقر الصدر کی معرکہ الآراء کتاب اقتصادنا کے مطالعے کی تاکید کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ نے فرمایا کہ یہ کتاب اسلامی اقتصادی نظریات کو سمجھنے میں نہایت مددگار ثابت ہوگی۔

یہ فقہی دورہ چار ہفتے تک مسلسل جاری رہے گا، جس میں مختلف فقہی اور اقتصادی موضوعات پر بحث کی جائے گی۔ جامعہ روحانیت بلتستان نے حضرت آیت اللہ باقر مقدسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جامعہ کے ساتھ معنوی اور مادی دونوں لحاظ سے تعاون کو سراہا ہے۔

جامعہ روحانیت اس دورے کو طلاب کی علمی ترقی اور اسلامی نظریات کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتی ہے۔

آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجتہ الاسلام آقای علی نقی جنتی نے آیت اللہ باقر مقدسی، گروہ مصنفین اور تمام شرکت کرنے والے علماء و طلاب کا شکریہ ادا کیا.

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *