تازہ ترین

آیت اللہ سید حامد رضوی دام ظلہ سے جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور کابینہ کی ملاقات

انہوں نے نئے صدر اور کابینہ کو ایک اوراہم ذمہ داری کی طرف متوجہ کراتے ہوئے کہا: حضرت حجت ؑ کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کرنا اور فضا ہموار کرنا فقط انقلاب اسلامی کی ذمہ داری نہیں ہے۔بلکہ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے جامعہ روحانیت کے گذشتہ انجام پانے والے اچھے کاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جامعہ روحانیت کی تشکیل کے بعد بہت ہی اچھے اچھے کام انجام پاچکے ہیں۔ جیسا کہ علمی مجلہ اور نصاب سازی کا کام، جسے جدیت کے ساتھ ادامہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
شئیر
71 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10409

13 نومبر 2024 بروز بدھ کو جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے اپنی کابینہ کے ساتھ استاد حوزہ علمیہ حضرت آیت اللہ سید حامد رضوی دامہ ظلہ سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ ملاقات کا آغاز تلات کلام پاک سے ہوا۔ اور دبیر جامعہ روحانیت حجۃ الاسلام سجاد شاکری نے نئی کابینہ کا تعارف پیش کیا۔
آیت اللہ سید حامد رضوی نے جامعہ روحانیت کے صدر اور کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: امید ہے نئے صدر اور کابینہ جامعہ روحانیت کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کابینہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اپنے تمام امور توسل اور توکل کے ساتھ انجام دیں تاکہ کام بہتر اور بیشتر انجام پا سکیں۔ انہوں نے ایک اور اہم نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کبھی بھی تنظیمی امور نماز کے اوقات کے ساتھ نہ ٹکرانے پائے اور مستحبات و نوافل کی زیادہ سے زیادہ رعایت کریں تاکہ آپ کی توفیقات میں اضافہ ہوجائیں۔
جامعہ روحانیت کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعہ روحانیت کی ذمہ داری ہے کہ طلاب کے درمیان قائم وحدت کی حفاظت کریں اور مزید اس کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے نئے صدر اور کابینہ کو ایک اوراہم ذمہ داری کی طرف متوجہ کراتے ہوئے کہا: حضرت حجت ؑ کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کرنا اور فضا ہموار کرنا فقط انقلاب اسلامی کی ذمہ داری نہیں ہے۔بلکہ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے جامعہ روحانیت کے گذشتہ انجام پانے والے اچھے کاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جامعہ روحانیت کی تشکیل کے بعد بہت ہی اچھے اچھے کام انجام پاچکے ہیں۔ جیسا کہ علمی مجلہ اور نصاب سازی کا کام، جسے جدیت کے ساتھ ادامہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا: ہماری دعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور اس حوالے سے آپ کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کےلیے تیار ہیں۔
ملاقات کے آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے آیت اللہ سید حامد رضوی دام ظلہ کا شکریہ ادا کیا اور وقتاً فوقتاً جامعہ روحانیت کی بہتری کے لئے ان سے رہنمائی لیتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *