تازہ ترین

حضرت زہرا(س) اتنے عظیم الہی مقامات کے باوجود، ایک ماں، زوجہ اور خانہ دار تھیں: رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ غالب امکان یہ ہے کہ مغربی دنیا میں عورت کومال دنیا قرار دیا جانا انسانی معاشرے کو تباہ کرنے کے لئے صیہونیوں کی سازشوں کا ایک حصہ ہو-

شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1901

 

رہبرانقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر مداحان اہلبیت عصمت و طہارت اور شعرائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے مغرب میں جنسیت کے لحاظ سے انصاف اور جنسیت کے اعتبار سے مساوات کے مفاہیم کی ترویج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ انصاف کا مطلب خدا داد صلاحیتوں کی شناخت اور ان کو پروان چڑھانا ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج مغربی دانشور اور وہ افراد جو جنسیت کے لحاظ سے مساوات جیسے مسائل پر زور دیتے رہے ہیں اپنے اقدامات کے منفی نتائج اور ان سے پیدا ہونے والی اخلاقی برائیوں کی وجہ سے پشیمان ہیں-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حقیقی رہنما، شریکہ حیات اور ماں کے طور پر جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت اور کردار کو مسلمان خواتین کے لئے ایک مکمل نمونہ قرار دیا-

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کو دین اسلام کی خاتون کا ایک مکمل مصداق اور اسلامی خواتین کی قائد و رہنما سے تعبیر کیا اور اس بات پر تاکید فرمائی کہ مسلمان خواتین کی منزلت کی شناخت کی اہمیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جانی چاہئے-    

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *