تازہ ترین

حضرت زینب کبریؑ کی پوری زندگی ایثار و قربانی، جہدِ مسلسل، صبر و رضا اور جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی

انہوں نے کہاکہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس انسانیت کے لئے مقاومت، حق کادفاع اور دینی حمیت وغیرت کے حوالے سے نمونہ عمل ہے۔
شئیر
54 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7895

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے شریکۃ الحسین، عقیلتہ بنی ہاشم حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہد سے لے کر لحد تک حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی پوری زندگی ایثار و قربانی، جہدِ مسلسل، صبر و رضا اور جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے۔ آج خواتین کے لیے ثانی زھرا جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کا روشن کردار اپنانے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس انسانیت کے لئے مقاومت، حق کادفاع اور دینی حمیت وغیرت کے حوالے سے نمونہ عمل ہے اور آپکی سیرت آج کے زمانے میں ہمارے تمام تر چیلنجزکے مقابلے کے لئے آئیڈیل اور اسوہ ہے۔آپ نے قیامت تک کے لے یزیدیت کو رسوا کردیا۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر نے کہا کہ تعلیم اور تربیت میں خواتین کا بنیادی کردار ہے تعلیم اور تربیت کے ذریعے خواتین آئندہ انسانی نسل کو مفید اور کارآمد بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغرب ثقافتی شب خون کے ذریعے حجاب حیا عفت پاکدامنی جیسی اسلامی اور اعلیٰ انسانی قدروں کی نابودی کیلئے صف آراہو چکا ہے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے اسلام دشمن سامراجی قوتیں اور مغربی تہذیب بے حیائی اور عریانی بے حجابی کی ترویج میں مصروف ہے اور حیا عفت اور عصمت جیسی اعلی انسانی قدروں کا خاتمہ چاہتا ہے مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے قرآن کریم اور آل محمد کی پاکیزہ سیرت کو اپنائیں سیدہ خدیجہ الکبری سیدہ فاطمہ زہرا اور حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہن مسلم خواتین کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *