تازہ ترین

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ میں تین روزہ مجلس عزا

حضرت دخت رسول خدا، عالمہ غیر معلمہ سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام الله عليھا کی شہادت کی مناسبت سے تین روزہ مجلس عزا حسینیہ بلتستانیہ میں برگزار ہوئی۔حجۃ الاسلام ڈاکٹر فدا حسین عابدی، حجۃ الاسلام غلام شریفی، حجۃ الاسلام انصار ثقلین جعفر ی نے بالترتیب خطاب کیا۔ علمائے کرام، طلبائے عظام اور زائرین […]

شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1702

حضرت دخت رسول خدا، عالمہ غیر معلمہ سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام الله عليھا کی شہادت کی مناسبت سے تین روزہ مجلس عزا حسینیہ بلتستانیہ میں برگزار ہوئی۔حجۃ الاسلام ڈاکٹر فدا حسین عابدی، حجۃ الاسلام غلام شریفی، حجۃ الاسلام انصار ثقلین جعفر ی نے بالترتیب خطاب کیا۔ علمائے کرام، طلبائے عظام اور زائرین محترم  کی کثیر تعداد نےان بابرکت مجالس میں بھرپور شرکت کی۔ ان مجالس میں حضرت زہرا سلام الله عليھاکی زندگی کے مختلف گوشوں سے علمی گفتگو کی گئی۔ آپ کا مشہور و معروف خطبہ جو خطبہ فدکیہ کے نام سے مشہور ہے، جو  آسمان فصاحت و بلاغت اور علمی شاہکار شمار ہوتا ہے،جس میں  اہل بیت اطہار کے حق کا بھرپور تذکرہ کیا گیا ہے اور حضرت زہرا سلام الله عليھا نے اپنا حق بھرپور انداز سے ثابت کیا ہے۔ ساتھ ہی  اہل سنت کی سب سے معتبر روائی کتاب صحیح بخاری میں  آپ کی شان میں منقول معتبر احادیث کا بھی تذکرہ کیا گیا۔  جن میں سب سے معروف حدیث یہ ہے کہ رسول اکرم  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: “فاطمہ میرے وجود کا حصہ ہے جس نے اسے اذیت پہنچائی تو اس نے مجھے اذیت پہنچائی  ہے۔” آپ نے بیٹی، بیوی اور ماں کی حیثیت سے جو زندگی گزاری وہ  قیام قیامت تک آنے والوں کے لیے بہترین نمونہ عمل  ہے۔ تینوں مجالس میں سوز خوانی اور نوحہ خوانی کا شرف جناب نادم شگری نے پایا۔ آپ نے شعر بزبان شاعر کے طور پر بہت ہی دل انگیز اور دلسوز  انداز میں سوز خوانی اور نوحہ خوانی کی۔ 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *