تازہ ترین

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم

ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، عمران خان

بہت جلد غربت ختم کرنے کیلیے ایک پیکیج لے کر آئیں گے، عمران خان

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

شئیر
50 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4036

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آتے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملک کے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے ڈھائی ماہ لگ گئے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے اور اب ملک بحران سے نکل گیا ہے جب کہ ہم وسائل نہیں احساس کی کمی کاشکار ہیں، احساس اور رحم کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے احساس پر مبنی ایک معاشرے کو تشکیل دینا ہے، احساس اوررحم کے جذبے کے تحت شیلٹرہوم بنانے کا فیصلہ کیا، مفلس لوگوں کو دیکھ کر جس کے دل میں رحم نہ آئے وہ انسان ہی نہیں جب کہ رات کو کھلے آسمان تلے سونے والوں کے لیے لاہور میں 5 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، ان پناہ گاہوں میں مکمل سہولیات میسر ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کا تصوربن چکا تھا لیکن میں نے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جب کہ غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے اور آنے والے دنوں میں غربت ختم کرنے کیلیے ایک پیکیج لے کر آئیں گے، پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جو دنیا میں مثال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں چلتی رہتی ہیں لیکن فلاحی منصوبوں پر کام کرنے سے خوشی ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے، قانون کی حکمرانی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے ممکن ہے لہذا سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمکمل عمل درآمد ہوگا اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کرپشن سے متعلق بات کروں گا اور ایسی گفتگو ہوگی جس کوآپ انجوائے کریں گے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *