تازہ ترین

حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں فوری اقدام عمل میں لائے/رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی کی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد رسانی پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد رسانی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تمام حکومتی ادارے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پوری قوت سے مدد بہم پہنچانے کی کوشش کریں۔

شئیر
36 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3127

 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد رسانی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تمام حکومتی ادارے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پوری قوت سے مدد بہم پہنچانے کی کوشش کریں ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج، سپاہ ، رضاکار دستوں اور ہلال احمر کے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ پوری ہمت اور قوت کے ساتھ امداد رسانی کے عمل میں شرکت کریں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی مراکز تک پہنچانے اور ان کے علاج و معالجہ میں سرعت اور دقت سے کام لیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوجی اور غیر فوجی اداروں پر زوردیا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں فوری اقدام عمل میں لائے۔

واضح رہے کہ ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 328 ہوچکی ہے جبکہ 2530 افراد زخمی ہوئے ہیں زلزلہ کی شدت 2۔ 7 رکاوڈ کی گئی ۔ادھر عراق کے کردستان ریجن میں بھی زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں جن سے متعددہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سرحدی اور دور دراز علاقہ متاثر ہونے کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات بتدریج سامنے آرہی ہیں ، یہ خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔ 

 

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *