تازہ ترین

داعش کا خلیفہ ابوبکر البغدادی، ہلاک یا زخمی؟

عراق کی نیوز ایجنسی ’’نون‘‘ نے ابوبکر البغدادی کی ایک تصویر شائع کر کے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع شہر القائم پر عراقی فوج کے ہوائی حملوں میں ابوبکر البغدادی ہلاک ہو گیا ہے۔

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 512

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس حال میں کہ گزشتہ روز السومریہ نیوز نے داعش کے سرکردہ ابوبکر البغدادی کے عراقی افواج کے ذریعے ہوئے ہوائی حملوں میں زخمی ہونے کی خبر دی تھی جبکہ آج عراق کی ایک دوسری نیوز ایجنسی نے اس کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
عراق کی نیوز ایجنسی ’’نون‘‘ نے ابوبکر البغدادی کی ایک تصویر شائع کر کے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع شہر القائم پر عراقی فوج کے ہوائی حملوں میں ابوبکر البغدادی ہلاک ہو گیا ہے۔
اس نیوز ایجنسی نے شہر القائم پر حملے کی تائید کرتے ہوئے البتہ تردید کا اظہار کیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ابوبکر البغدادی زخمی ہوا ہے یا کہ ہلاک ہوا ہے۔ تاھم اس کی ہلاکت کی کسی اور نیوز ایجنسی نے تائید نہیں کی جبکہ سب نے اس کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ ابوبکر البغدادی داعش کا سب سے بڑا سرغنہ ہے جس نے گزشتہ دنوں ایک آڈیو کلیپ میں خود کو ’’ خلفیہ مسلمین ‘‘ پہچنواتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اپنی بیعت کی دعوت دی اور مسلمانوں پر شام و عراق ہجرت کرنا واجب قرار دیا!

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *