درد ناک واقعات اور حادثات فقط مسلم ممالک میں کیوں رونما هوتے هیں؟ منظور حسین محمدی
سید الشهداء حضرت امام حسین علیه السلام اور انکے با وفا اصحاب کی یاد میں حسینیه بلتستانیه قم المقدسه میں منعقده عشره محر الحرام (سنه 1437 ھ.ق) کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے هوئے حجت الاسلام والمسلمین شخ منظور حسین محمدی نےشهید مهاجر الی الله ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی شهادت کی مناسبت سے تسلیت […]
سید الشهداء حضرت امام حسین علیه السلام اور انکے با وفا اصحاب کی یاد میں حسینیه بلتستانیه قم المقدسه میں منعقده عشره محر الحرام (سنه 1437 ھ.ق) کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے
هوئے حجت الاسلام والمسلمین شخ منظور حسین محمدی نےشهید مهاجر الی الله ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی شهادت کی مناسبت سے تسلیت و تعزیت پیش کرتے هوئے یه سوال اٹھایا که اس طرح کے واقعات اور حادثات فقط مسلم ممالک کیوں رونما هوتے هیں؟ خصوصا وه ملک اور اسکا حکمران جو خادم الحرمین هونے کے دعوے دار هے میں اس طرح کے واقعات کا تسلسل کے ساتھ پیش آنا اور مسلمانوں اور خصوصا مهمانان خدا کے خون سے هولی کھیلنا ناقابل فهم هے اور سعودی حکمرانوں کے نااهلی کی واضح دلیل هے.انهوں نے ایسے واقعات کے علل اور اسباب کی طرف اشاره کرتے هوئے فرمایا: که بکے هوئے حکمران خود ایسے واقعات کےسبب هے اور کچھ نا فهم علماء سوء بھی ان کے همراه ، هم نواله اور هم پیاله هوتے هیں جب یه دو گروه ایک هوتے هیں تو ایک تیسرا گروه جو جاهلوں کا گروه هے سر اٹھاتا هے پھر حب یه تینوں اکھٹے هوتے هیں تو کوئی بھی معاشره مفاسد کی طرف بڑھتا هے .انهوں نے اپنے خطاب کے آخر میں شهید راه حق حجت الاسلام والمسلمین شهید شیخ محمد نواز عرفانی اور شهید مهاجر الی الله شهید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کو خراج تحسین پیش کیا.
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید