تازہ ترین

دعا مجیر اور اس اهمیت اردو ترجمه کي ساتھ

دعائے مُجیر، [عربی: دعاء المجیر] مشہور اسلامی دعاؤں میں سے ہے۔ احادیث کے مطابق یہ دعا جبرائیل امین کے توسط سے پیغمبر اکرم(ص) تک پہنچی ہے۔ کفعمی نے اس دعا کو اپنی کتابوں المصباح اور البلد الامین میں نقل کیا ہے۔ دعائے مجیر 88 فقروں پر مشتمل ہے اور ہر فقرے میں جملہ “أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ” دہرایا گیا ہے۔ گناہوں کی مغفرت کے لئے رمضان کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں میں اس دعا کے پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سند
دعائے مجیر پیغمبر اکرم(ص) سے مروی ہے جسے جبرائیل نے اس وقت آپ(ص) تک پہنچایا جب آپ(ص) مقام ابراہیم میں نماز بجا لانے میں مصروف تھے۔ اس دعا کو کفعمی نے اپنی کتابوں البلد الامین[1] اور المصباح[2] میں اور شیخ عباس قمی نے مفاتیح الجنان میں[3] نقل کیا ہے۔

شئیر
56 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4861

تسمیہ
اس دعا کے تمام فقروں میں لفظ “مجیر” ـ جو اسمائے الہی میں سے ہے بمعنی پناہ دہندہ ـ دہرایا گیا ہے اور اسی بنا پر اس کو “دعائے مجیر” کا نام دیا گیا ہے۔
آثار
حدیث میں ہے کہ جو بھی ایام البیض (یعنی ماہ مبارک رمضان کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں) میں اس دعا کو پڑھے اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں، خواہ وہ (گناہ) بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور صحراؤں کی ریت کے دانوں کے برابر کیوں نہ ہوں۔ یہ دعا بیماروں کی شفاء، قرض کی ادائیگی اور بےنیازی اور تونگری کے حصول نیز غم اور پریشانی کے ازالے کے لئے مفید ہے۔[4]
مضامین و مندرجات
دعائے مجیر 88 فقرات پر مشتمل ہے اور ہر ایک فقرے میں دو ناموں، جیسے “سُبْحَانَكَ يَا دَائِمُ تَعَالَيْتَ يَا قَائِمُ ۔” خداوند متعال کی تنزیہ کی جاتی ہے اور ہر فقرے کا اختتام “أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ۔” (= ہمیں دوزخ کی آگ سے پناہ دے اے پناہ دینے والے) سے ہوتا ہے۔ اس دعا کا اختتام اس عبارت پر ہوتا ہے:
“سُبْحَانَكَ يَا ذَا الْعِزِّ وَ الْجَمَالِ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَبَرُوتِ وَ الْجَلالِ سُبْحَانَكَ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَ نَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَ كَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ وَ صَلَّى اللَّهُ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ أَجْمَعِينَ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَ حَسْبُنَا اللَّهُ وَ نِعْمَ الْوَكِيلُ وَ لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔”
دعاء المجير
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سُبْحَانَكَ يَا اللَّهُ تَعَالَيْتَ يَا رَحْمَانُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا رَحِيمُ تَعَالَيْتَ يَا كَرِيمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مَلِكُ تَعَالَيْتَ يَا مَالِكُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا قُدُّوسُ تَعَالَيْتَ يَا سَلامُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُؤْمِنُ تَعَالَيْتَ يَا مُهَيْمِنُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا عَزِيزُ تَعَالَيْتَ يَا جَبَّارُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُتَكَبِّرُ تَعَالَيْتَ يَا مُتَجَبِّرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا خَالِقُ تَعَالَيْتَ يَا بَارِئُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُصَوِّرُ تَعَالَيْتَ يَا مُقَدِّرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا هَادِي تَعَالَيْتَ يَا بَاقِي أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا وَهَّابُ تَعَالَيْتَ يَا تَوَّابُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا فَتَّاحُ تَعَالَيْتَ يَا مُرْتَاحُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا سَيِّدِي تَعَالَيْتَ يَا مَوْلايَ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا قَرِيبُ تَعَالَيْتَ يَا رَقِيبُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُبْدِئُ تَعَالَيْتَ يَا مُعِيدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا حَمِيدُ تَعَالَيْتَ يَا مَجِيدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا قَدِيمُ تَعالَيْتَ ياعَظِيمُ، أَجِرْنا مِنَ النّارِ يامُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا غَفُورُ تَعَالَيْتَ يَا شَكُورُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا شَاهِدُ تَعَالَيْتَ يَا شَهِيدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا حَنَّانُ تَعَالَيْتَ يَا مَنَّانُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا بَاعِثُ تَعَالَيْتَ يَا وَارِثُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُحْيِي تَعَالَيْتَ يَا مُمِيتُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا شَفِيقُ تَعَالَيْتَ يَا رَفِيقُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا أَنِيسُ تَعَالَيْتَ يَا مُونِسُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا جَلِيلُ تَعَالَيْتَ يَا جَمِيلُ، أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا خَبِيرُ تَعَالَيْتَ يَا بَصِيرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا حَفِيُّ تَعَالَيْتَ يَا مَلِيُّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مَعْبُودُ تَعَالَيْتَ يَا مَوْجُودُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا غَفَّارُ تَعَالَيْتَ يَا قَهَّارُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مَذْكُورُ تَعَالَيْتَ يَا مَشْكُورُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ؛ يَا مُجِيرُ سُبْحَانَكَ يَا جَوَادُ تَعَالَيْتَ يَا مَعَاذُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا جَمَالُ تَعَالَيْتَ يَا جَلالُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا سَابِقُ تَعَالَيْتَ يَا رَازِقُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا صَادِقُ تَعَالَيْتَ يَا فَالِقُ، أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا سَمِيعُ تَعَالَيْتَ يَا سَرِيعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا رَفِيعُ تَعَالَيْتَ يَا بَدِيعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛سُبْحَانَكَ يَا فَعَّالُ تَعَالَيْتَ يَا مُتَعَالُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا قَاضِي تَعَالَيْتَ يَا رَاضِي أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا قَاهِرُ تَعَالَيْتَ يَا طَاهِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا عَالِمُ تَعَالَيْتَ يَا حَاكِمُ، أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا دَائِمُ تَعَالَيْتَ يَا قَائِمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا عَاصِمُ تَعَالَيْتَ يَا قَاسِمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا غَنِيُّ تَعَالَيْتَ يَا مُغْنِي أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا وَفِيُّ تَعَالَيْتَ يَا قَوِيُّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا كَافِي تَعَالَيْتَ يَا شَافِي أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُقَدِّمُ تَعَالَيْتَ يَا مُؤَخِّرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا أَوَّلُ تَعَالَيْتَ يَا آخِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحانَكَ ياظاهِرُ، تَعالَيْتَ ياباطِنُ، أَجِرْنا مِنَ النّارِ يامُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا رَجَاءُ تَعَالَيْتَ يَا مُرْتَجَى أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا ذَا الْمَنِّ تَعَالَيْتَ يَا ذَا الطَّوْلِ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا حَيُّ تَعَالَيْتَ يَا قَيُّومُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا وَاحِدُ تَعَالَيْتَ يَا أَحَدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا سَيِّدُ تَعَالَيْتَ يَا صَمَدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا قَدِيرُ تَعَالَيْتَ يَا كَبِيرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا وَالِي تَعَالَيْتَ يَا مُتَعَالِي [عَالِي‏] أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا عَلِيُّ تَعَالَيْتَ يَا أَعْلَى أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا وَلِيُّ تَعَالَيْتَ يَا مَوْلَى أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا ذَارِئُ تَعَالَيْتَ يَا بَارِئُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا خَافِضُ تَعَالَيْتَ يَا رَافِعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُقْسِطُ تَعَالَيْتَ يَا جَامِعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُعِزُّ تَعَالَيْتَ يَا مُذِلُّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا حَافِظُ تَعَالَيْتَ يَا حَفِيظُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا قَادِرُ تَعَالَيْتَ يَا مُقْتَدِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا عَلِيمُ تَعَالَيْتَ يَا حَلِيمُ، أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا حَكَمُ تَعَالَيْتَ يَا حَكِيمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُعْطِي تَعَالَيْتَ يَا مَانِعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا ضَارُّ تَعَالَيْتَ يَا نَافِعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُجِيبُ تَعَالَيْتَ يَا حَسِيبُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا عَادِلُ تَعَالَيْتَ يَا فَاصِلُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا لَطِيفُ تَعَالَيْتَ يَا شَرِيفُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا رَبُّ تَعَالَيْتَ يَا حَقُّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مَاجِدُ تَعَالَيْتَ يَا وَاحِدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا عَفُوُّ تَعَالَيْتَ يَا مُنْتَقِمُ، أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا وَاسِعُ تَعَالَيْتَ يَا مُوَسِّعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا رَءُوفُ تَعَالَيْتَ يَا عَطُوفُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا فَرْدُ تَعَالَيْتَ يَا وِتْرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُقِيتُ تَعَالَيْتَ يَا مُحِيطُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا وَكِيلُ تَعَالَيْتَ يَا عَدْلُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُبِينُ تَعَالَيْتَ يَا مَتِينُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا بَرُّ تَعَالَيْتَ يَا وَدُودُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا رَشِيدُ تَعَالَيْتَ يَا مُرْشِدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا نُورُ تَعَالَيْتَ يَا مُنَوِّرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا نَصِيرُ، تَعالَيْتَ ياناصِرُ، أَجِرْنا مِنَ النّارِ يامُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا صَبُورُ تَعَالَيْتَ يَا صَابِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُحْصِي تَعَالَيْتَ يَا مُنْشِئُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا سُبْحَانُ تَعَالَيْتَ يَا دَيَّانُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا مُغِيثُ تَعَالَيْتَ يَا غِيَاثُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا فَاطِرُ تَعَالَيْتَ يَا حَاضِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ؛ سُبْحَانَكَ يَا ذَا الْعِزِّ وَ الْجَمَالِ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَبَرُوتِ وَ الْجَلالِ سُبْحَانَكَ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ (87) فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ (88)[5] وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ أَجْمَعِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَحَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ[6] وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔
مفاتیح الجنان
دعائے مجیر
اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے
پاک و منزّہ ہے تو اے اللہ، بلند مرتبہ ہے تو اے مہربان پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے نہایت مہربان، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ کرم والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے فرمانروا، بلند مرتبہ ہے تو اے مالک، پناہ دے ہمیں آگ سے اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے تمام نقائص سے بری بے عیب و بےضرر، بلند مرتبہ ہے تو اے امن و سلامتی (عطا کرنے والے)، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے امن و امان دینے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے غالب آنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت صاحب عزت، بلند مرتبہ ہے تو اے سرکشوں کو زیر کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بڑائی کا مرکز، بلند مرتبہ ہے تو اے بڑائی کے مالک، پناہ دے ہمیں آگ سے اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے پیدا کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے عالم ہستی کی والا مرتبہ ذات، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے تصویر گر، بلند مرتبہ ہے تو اے تقدیر کنندہ اور اندازہ مقرر کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے راہنما، بلند مرتبہ ہے تو اے باقی، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ عطا کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زيادہ توبہ پذیر، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ فراخی عطا کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے ہرگز نہ تھکنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے میرے آقا، بلند مرتبہ ہے اے میرے مولا، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے قریب، بلند مرتبہ ہے تو اے نگراں، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے وجود کا آغاز کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے لوٹانے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ لائق حمد ثناء، بلند مرتبہ ہے تو اے صاحب مجد و عظمت، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے سب سے پیش تر اور سب سے پہلے، بلند مرتبہ ہے اے بہت بڑے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت بخشنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ قدردان، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے دیکھنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ دیکھنے والے، گواہ، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت محبت کرنے والے مہربان، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ احسان کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے اٹھانے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے وارث، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے حیات بخشنے والے، بلند مرتبہ ہے تو موت سے ہمکنار کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ شفقت والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ ساتھ دینے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے انیس و ہمدم، بلند مرتبہ ہے تو مونس و ہمراہ، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ صاحب جلالت و بزرگی، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ صاحب جمال، پناہ دے آگ سے ہمیں، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زيادہ خبر رکھنے والے آگاہ، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ دیکھنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ نیکی اور بخشش والے، بلند مرتبہ ہے تو اے غنی و تونگر، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے معبود، بلند مرتبہ ہے تو اے موجود، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ مغفرت والے، بخشندہ، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ قاہر و غالب، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے یاد کئے جانے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے شکر کئے جانے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ جود و سخا والے، بلند مرتبہ ہے تو اے پناہ گاہ، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے جمال مجسم، بلند مرتبہ ہے تو جلال مجسم، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے سب سے پہلے، بلند مرتبہ ہے تو اے روزہ رساں، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے سچے، بلند مرتبہ ہے تو اے شگافتہ و نمایاں کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت سننے والے، بلند مرتبہ ہے تیز تر، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت رفعت والے، بلند مرتبہ ہے تو اے وجود میں لانے والے (اے نو آفریں)، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے پوری طرح کر ڈالنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بزرگ و بالا، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے قاضی (فیصلہ کرنے والے اور کر ڈالنے والے)، بلند مرتبہ ہے تو اے خوشنود، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے قاہر و غالب، بلند مرتبہ ہے تو اے پاک و پاکیزہ، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے عالم، بلند مرتبہ ہے تو اے حاکم، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے دائم و پائندہ، بلند مرتبہ ہے تو اے قائم، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے اے حفاظت کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے تقسیم کرنے والے، پناہ دے ہمیں، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ تونگر، بلند مرتبہ ہے تو اے تونگر بنانے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے اے بہت زیادہ وفا کرنے والے، بلند مرتبہ ہے اے بہت زیادہ قوت والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے کفایت کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے شفا دینے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے مقدّم کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے مؤخر کرنے والے، پناہ دے ہمیں آک سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے آغاز، بلند مرتبہ ہے تو اے انجام، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے، پاک و منزہ ہے تو اے آشکار، بلند مرتبہ ہے تو اے نہاں، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے امید مجسم، بلند مرتبہ ہے اے امیدگاہ، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے صاحب احسان، بلند مرتبہ ہے تو اے صاحب بخشش، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے زندہ، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت بپا رکھنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے منفرد، بلند مرتبہ ہے تو اے یکتا، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے آقا و سرور، بلند مرتبہ ہے تو اے بےنیاز، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ صاحب قدرت، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت بہت بڑے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے عالم وجود کے صاحب ولایت، بلند مرتبہ ہے تو اے والا شان، پناہ دے ہمیں آک سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت بلندی والے، بلند مرتبہ ہے تو اے سب سے بلند، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے سرپرست، بلند مرتبہ ہے تو اے مالک و مولا، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے خلق کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے موجودات کو پیدا کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے پستی سے دوچار کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بلندی دینے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے انصاف قائم کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اکٹھا کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے عزت دینے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے ذلت سے دوچار کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے حافظ و نگہباں، بلند مرتبہ ہے تو اے نگران، پناہ دینے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ تو اے صاحب قوت و قدرت، بلند مرتبہ ہے اے مقتدر، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے بہت زیادہ جاننے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت زیادہ بردباری اور حلم والے، پناہ دے ہمیں آگ سے اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے (موجودات کے ما بین) فیصلہ کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت حکمت والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے عطا کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے روک لینے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے نقصان سے دوچار کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے نفع پہنچانے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے سوالیوں کی اجابت کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت حساب رکھنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے عدل برتنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے جدا کرنے اور فاصلہ ڈالنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے لطف و مہربانی کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے عزت و شرف والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے پروردگار، بلند مرتبہ ہے تو اے ابدی حقیقت، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے صاحب مجد و شوکت، بلند مرتبہ ہے تو اے اے يگانہ و یکتا، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے اے بہت زیادہ بخشنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے منتقم، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے وسعت و فراخی والے، بلند مرتبہ ہے تو اے وسعت دینے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے بہت مہربان، بلند مرتبہ ہے دوست رکھنے والے اور نرمی برتنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے ہر چیز پر نگاہ رکھنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے احاطہ رکھنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے روزی دہندہ، کفایت کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے عدل مجسم، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے روشن و آشکار، بلند مرتبہ ہے تو اے محکم و استوار، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے بہت نیک، بلند مرتبہ ہے تو اے بہت محبت کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے بہت ہدایت والے، بلند مرتبہ ہے تو اے ہدایت دہندہ، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے نور اور اے روشنی، بلند مرتبہ ہے تو اے نور اور روشنی دینے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے بہت مدد کرنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے مدد کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے بہت زیادہ بردبار، بلند مرتبہ ہے تو اے صبر کرنے والے، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزّہ ہے تو اے شمارش رکھنے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے صاحب آفرینس، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے پاک و منزہ، بلند مرتبہ ہے تو اے جزا دینے والے، اے حاکم، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے فریاد رس، بلند مرتبہ ہے تو اے پناہ گاہ پناہ مانگنے والوں کی، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے وجود میں لانے والے، بلند مرتبہ ہے تو اے حاضر و موجود، پناہ دے ہمیں آگ سے، اے پناہ دینے والے؛ پاک و منزہ ہے تو اے عزت و شِکُوہ اور حسن و جمال کے مالک، صاحب برکات ہے اے صاحب عظمت و جلال، پاک و منزہ ہے، نہیں ہے کوئی معبود تیرے سوا، پاک و منزہ ہے تو ، بلاشبہ میں ظالموں میں سے تھا، تو ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں اس رنج و غم سے چھٹکارا دیا اور اس طرح ایمان والوں کو ہم چھٹکارا دیتے ہیں؛ اور دورد ہو ہمارے آقا و سرور محمد اور آپ(ص) کی پوری آل پر؛ اور تمام تعریفیں صرف اللہ کے لئے ہیں جو جہانوں کا پروردگار ہے، اور ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور بڑا اچھا کارساز؛ اور نہیں کوئی حرکت اور نہ ہی کوئی قوت، سوا اللہ کے جو اونچا ہے، بہت بڑا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *