رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ یہ امتیاز اس انسان کی مخلصانہ قربانیوں کی مرہون منت ہے جس نے حیات مادی کے تمام شئونات کو رضائے الھی کے مقابل نظر انداز کردیا اور ساری چيزوں کو اس پرافتخار راہ پر قربان کردیا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ شہدا کے گھرانوں، ان کے والدین، ان کی بیویوں، بچوں اور دیگررشتہ داروں نے بھی اس معنوی سربلندی اور افتخار میں حصہ کمایا ہے۔
