تازہ ترین

دفتر جامعہ روحانیت بلتستان قم میں رمضان بھر آن لائن شرعی احکام، تفسیری نکات اور محفل تلاوتِ قرآن کریم کے منعقدہ پروگراموں کی تفصیلی رپورٹ 

ماہِ مبارک رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی ایران کے مذہبی شہر قم میں واقع جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر میں مختلف اور منفرد مذہبی پروگرامز منعقد ہوئے جن میں سے اہم ترین پروگرامز
شئیر
2 بازدید
مطالب کا کوڈ: 11097

ماہِ مبارک رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی ایران کے مذہبی شہر قم میں واقع جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر میں مختلف اور منفرد مذہبی پروگرامز منعقد ہوئے جن میں سے اہم ترین پروگرامز کی تفصیل کچھ یوں ہے:

*1۔ آن لائن شرعی احکام*

روزانہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ٹھیک 4 بجے آن لائن شرعی احکام کے بیان کا سلسلہ جاری رہا، جس میں روزانہ بلتی زبان میں روزے کے شرعی مسائل بیان کیے گئے۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی جید عالمِ دین حجت‌الاسلام شیخ خادم حسین حافظی صاحب تھے، جبکہ میزبانی کی ذمہ داری جناب شیخ کاچو اظہر عباس نے انجام دیں ۔ اس پروگرام کو جامعہ روحانیت بلتستان کے فیس بک پیج سے نشر کیا گیا، جسے عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔

*2۔ محفل تلاوت و تفسیر قرآن کریم*محفل تلاوت و تفسیر قرآن کریم*

دوسرا پروگرام *”محفل(انس) تلاوت قرآن کریم”* کے عنوان سے ایک روحانی اور علمی محفل تھی، جس میں روزانہ قرآن پاک کے ایک پارے کی *تفسیر و تلاوت* پیش کی گئی۔ یہ محفل ہر روز مقررہ وقت پر منعقد ہوتی تھی اور اس میں *حوزہ علمیہ قم کے جید علماء، طلباء، نوجوان قاریوں اور مومنین* نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس پروگرام کی تفصیلات کچھ یوں تھیں کہ ہر روز تلاوت سے قبل حوزہ علمیہ قم کے ایک بزرگ عالمِ دین اس دن تلاوت ہونے والے پارے کی *مختصر تفسیری نکات* بیان کرتے، جس سے شرکاء کو قرآن فہمی کا ایک سنہری موقع میسر آیا۔

روزانہ دو سے تین مقررہ قاریوں نے پارے کی *ترتیل* کے ساتھ تلاوت کی۔ بعض اوقات نونہال اور نوجوان قاریوں کو بھی تلاوت کا موقع دیا گیا۔

اس پروگرام کو بھی فیس بک کے ذریعے جامعہ روحانیت بلتستان کے پیج سے لائیو نشر کیا گیا، جسے آن لائن ناظرین نے بڑے پیمانے پر سراہا۔

نوجوانوں اور طلباء کی بڑی تعداد اس پروگرام میں حاضر ہوئے، خصوصاً قم میں مقیم طلباء کے فرزندان نے فعال کردار ادا کیا۔

اس پروگرام کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ شرکاء کو نقد انعامات دیے گئے، جس نے پروگرام میں رغبت کو مزید بڑھایا۔

اس پروگرام کا ایک اور اہم پہلو یہ تھا کہ روزانہ تلاوت ہونے والے پارے کا ثواب پاکستان کے شہداء اور مرکزِ مقاومت کے کسی خاص شہید کے نام ہدیہ کیا جاتا تھا (جیسے شہید عارف الحسینی، شہدائے آزادی پاکستان، شہدائے آزادی گلگت بلتستان، شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس، یا دیگر)۔

*3۔ اختتامی تقریب*

اس سلسلے کے اختتام پر ایک خصوصی اختتامی نشست منعقد ہوئی، جس میں تمام قاریانِ کرام، علمائے عظام اور نوجوان قاریوں کو *نقدی و غیر نقدی نفیس انعامات* سے نوازا گیا۔

پروگرام کے شرکاء اور آن لائن ناظرین کا خصوصی شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر جامعہ روحانیت بلتستان کی کابینہ کے تمام اراکین، خاص طور پر *دارالقرآن جامعہ روحانیت، شعبہ فرزندان، میڈیا ٹیم، مجمع طلاب شگر، مجمع القراء بلتستان اور انجمن طلاب کھرمنگ* دادِ تحسین کے مستحق ہیں۔

پورے ماہِ مبارک رمضان میں جامعہ روحانیت بلتستان کے تمام پروگرامز کو بہترین کوریج دینے پر جامعہ روحانیت کی میڈیا ٹیم، بالخصوص کاچو اظہر عباس صاحب کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

*منجانب:*

جامعہ روحانیت بلتستان، پاکستان

 

 

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *