دہشتگرد سعودی عرب میں بھی داخل ہوگئے
عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش عراق کے بعد اب سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے سعودی سرحدی علاقے عرعر پر قابض ہوگیا ہے۔
شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 421
الحیات نیوز پیپر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار میں موجود دہشت گرد گروہ داعش کے دستے جو کہ پہلے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر حملہ کر رہے تھے اب انہوں نے سعودی عرب کا رخ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش کے دہشتگرد عراقی مغربی صحرا عبور کرکے سعودی عرب کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں اور شہر عرعر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایران اور شام نے ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ممالک سے بارہا کہا تھا کہ آگ بھڑکانے والے ممالک یاد رکھیں کہ ایک دن یہ آگ انہیں بھی جلائے گی اور یہ بات اب سچ ثابت ہوتے دکھائی دے رہی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید