تازہ ترین

رہبر معظم کی ہدایت پر ایرانی وفد کشمیر روانہ

رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایت پر کشمیر کے لئے روانہ ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کرکے حالات کا جائزہ لیا۔

شئیر
16 بازدید
مطالب کا کوڈ: 756

اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ عوام کے حالات اور ان کی مدد کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ہندوستان کےزيرکنٹرول کشمیر کا دورہ کیا اور متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میروا‏عظ عمر فاروق سمیت مختلف رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایت پر کشمیرکا دورہ کرنے والے وفد نے میر واعظ عمرفاروق سے ملاقات میں کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی، کشمیریوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور بارگاہ خداوندی میں اس مصیبت سے نجات کے لئے دعا گو ہيں۔ اس ملاقات میں متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران وہ واحد ملک ہے جس نے مصیبت کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کی مدد کے لئے وفد کشمیر بھیجا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے دوسرے اسلامی ممالک سے بھی اپنے وفود کشمیر روانہ کرنے کی تاکید کی تاکہ دنیا کو کشمیری عوام کے مسائل کا اندازہ ہو۔ میرواعظ عمرفاروق نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کا دورہ کرنے والے وفود کی راہ میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ڈالے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *