تازہ ترین

سابق کونسلر جی بی اسمبلی شیخ نثار سرباز کا جامعہ روحانیت بلتستان قم کے دفتر کا دورہ

سابق کونسلر گلگت بلتستان اسمبلی، شیخ نثار سرباز نے جامعہ روحانیت بلتستان قم کے دفتر کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال جامعہ کے صدر شیخ علی نقی جنتی اور کابینہ کے اراکین نے کیا۔ دورے کے دوران جامعہ روحانیت بلتستان کے جنرل سیکرٹری، شیخ سجاد شاکری نے شیخ نثار سرباز کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ سجاد شاکری نے جامعہ روحانیت کی علاقائی، ملکی، اور بین الاقوامی سطح کی کارکردگیوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارے کے مختلف منصوبوں اور نصاب سازی میں جامعہ روحانیت کے کردار پر روشنی ڈالی۔
شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10846

سابق کونسلر جی بی اسمبلی شیخ نثار سرباز کا جامعہ روحانیت بلتستان قم کے دفتر کا دورہ

قم، 17 جنوری: سابق کونسلر گلگت بلتستان اسمبلی، شیخ نثار سرباز نے جامعہ روحانیت بلتستان قم کے دفتر کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال جامعہ کے صدر شیخ علی نقی جنتی اور کابینہ کے اراکین نے کیا۔

دورے کے دوران جامعہ روحانیت بلتستان کے جنرل سیکرٹری، شیخ سجاد شاکری نے شیخ نثار سرباز کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ سجاد شاکری نے جامعہ روحانیت کی علاقائی، ملکی، اور بین الاقوامی سطح کی کارکردگیوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارے کے مختلف منصوبوں اور نصاب سازی میں جامعہ روحانیت کے کردار پر روشنی ڈالی۔

شیخ نثار سرباز نے جامعہ روحانیت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے معاشرے میں علماء کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور بلتستان سطح پر جامعہ روحانیت کے لئے ایک فعال دفتر اور ثقافتی مرکز کے قیام کی ضرورت پر تاکید کی۔ انہوں نے نصاب سازی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید ضیاء الدین جیسے عظیم رہنما نے اس راہ میں اپنی جان قربان کی اور نصاب سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے جامعہ روحانیت کی غیرسیاسی اور خالص خدمت پر مبنی روش کو سراہا اور اس تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ جامعہ روحانیت کے صدر شیخ علی نقی جنتی نے بھی شیخ نثار سرباز کو خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے جامعہ روحانیت کو درپیش چیلنجز اور جاری پروجیکٹس پر روشنی ڈالی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں جامعہ روحانیت کے نائب صدر شیخ مصطفی حلیمی، سکریٹری تعلیم شیخ گلزار محمدی، سکریٹری ثقافت شیخ جعفر جعفری، اور سکریٹری اطلاعات کاچو اظہر عباس موجود تھے جبکہ شیخ نثار سرباز کے ہمراہ حجۃ الاسلام شیخ غلام عباس جعفری اور حجۃ الاسلام شیخ گلزار عابدی بھی شریک ہوئے۔

یہ ملاقات جامعہ روحانیت کے اہم اقدامات اور بلتستان کے علماء و عوام کے لئے ادارے کی خدمات کو مزید فعال بنانے کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *