سانحہ کوئٹہ و پارا چنار، سنی اتحاد کونسل کا عید سادگی سے منانے کا اعلان
جامعہ رضویہ فیصل آباد میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چلنے والی ہے اور کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے، الیکشن سے پہلے مکمل صفائی ہوگی، سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہا […]

جامعہ رضویہ فیصل آباد میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چلنے والی ہے اور کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے، الیکشن سے پہلے مکمل صفائی ہوگی، سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشتگردی کے تازہ واقعات حکومت کی ناکامی ہے، حکومتی درباری جے آئی ٹی کو خوف زدہ نہیں کر سکے، ظلم اور لوٹ کھسوٹ کا نظام اب مزید نہیں چل سکتا۔ صاحبزاد ہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کوئٹہ اور پارا چنار کے تازہ سانحات کے پیش نظر سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان عید سادگی سے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی پارٹی نہیں مافیا بن چکی ہے، ماضی اور حال کے حکمرانوں نے پاکستان کو اے ٹی ایم مشین سمجھ کر بے دردی سے لُوٹا ہے، پوری قوم کی نظریں جے آئی ٹی پر لگی ہوئی ہیں، کرپٹ حکمرانوں کی مخالفت جمہوریت نہیں بلکہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قوم کرپٹ حکومت کے خاتمے کا جشن منانے کی تیاریاں کرے، پی پی پی کے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے والی عدلیہ ن لیگ کے وزیر اعظم کو کیوں نااہل قرار نہیں دے سکتی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید