تازہ ترین

سزا کے بعد نواز شریف کا اہم ترین بیان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں بھی ایک انسان ہوں، کوئی پتھرتو نہیں، پھربھی یہ دکھ سہہ گئے.نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزاز کے بعد صحافیوں سےکمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ اللہ دیتا ہے،

شئیر
55 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4279

حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے.نوازشریف نے کہا کہ حوصلہ اورعزم اتنا بلند ہونا چاہیے کہ تمام مشکلات کاسامنا کرسکیں، مریم آج عدالت کا فیصلہ سننا چاہتی تھیں، میں نے کہا کہ احتساب عدالت نہ آئیں، مریم نوازاگراحتساب عدالت آتی، تو پریشان ہوجاتی، میں نے کہا کہ آپ میری والدہ کے ساتھ رہیں.سابق وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی بیٹی بھی لندن سےآئی ہے، ان کو بھی آنے سےمنع کیا.اس سوال پر کہ آپ اور شہباز شریف کے جیل میں ہونے کی صورت میں پارٹی کا کیا بنے گا؟ انھوں نے جواب دیا کہ یہ جو دائیں بائیں کھڑے ہیں، پارٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے.میاں محمد نواز شریف نے اڈیالہ کے بجائے لاہور کے کوٹ لکھ پت جیل میں سزا پورے کرنے کی درخواست کی تھی، جسے عدالت کی جانب سے منظور کیا گیا.آج سابق وزیر اعظم کو اڈیالہ ہی میں خصوصی بیرک میں رکھا جائے گا، نوازشریف کو کل صبح کوٹ لکھپت جیل لاہورمنتقل کیاجائے گا.مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *