تازہ ترین

سعودی عرب حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی بنا پر منی میں ہزاروں حجاج شہید ہوئے/اعلامیہ شہداء کانفرنس

 قم ایران(ترجمان) جامعہ روحانیت بلتستان قم اور دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے سانحہ منی کے شہداء  اور شہید علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین   کی دوسری برسی  کی مناسبت سے شہداء کانفرنس منعقد ہوا ،پروگرام سے مقریرین نے خطاب  میں سانحہ منی کو سعودی عرب حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے […]

شئیر
21 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2708

 قم ایران(ترجمان) جامعہ روحانیت بلتستان قم اور دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے سانحہ منی کے شہداء  اور شہید علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین   کی دوسری برسی  کی مناسبت سے شہداء کانفرنس منعقد ہوا ،پروگرام سے مقریرین نے خطاب  میں سانحہ منی کو سعودی عرب حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی بنا پر منی   میں ہزاروں حجاج شہید ہوئے اور امت مسلمہ میں غم و غصہ کی فضا وجود میں  آئی ،انہوں نے کہا سانحہ منی کےبعد سعودی عرب کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا،مقریرین کا مزید کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر فخرالدین  بہترین دانشمند اور محقق تھے ، شہید  ڈاکٹر فخرالدین کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی،شہید نے اسلام ناب محمد(ص) کی ترویج و تبلیغ  میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا ان کی شہادت سے ایک مجاہد و مبارز عالم دین سے محروم ہوا۔شہداء کانفرنس سے پہلے شہداء منی بلخصوص شہید حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *