تازہ ترین

سعودی عرب میں پہلا شیعہ وزیر

سعودی عرب کے بادشاہ نے پہلی مرتبہ ایک شیعہ کو اپنا وزیر منتخب کیا ہے۔

شئیر
30 بازدید
مطالب کا کوڈ: 474

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے پارلیمانی امور کے وزیر سعود المتحمی کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ محمد بن فیصل ابوساق کو پارلیمانی امور کا وزیر مقرر کیا ہے۔ واضح رہےکہ محمد بن فیصل ابو ساق کا تعلق شیعہ مذہب سے ہے۔ وہ فوجی ہیں اور سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کی وزارت میں وہ میجر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ اور اس سے قبل وہ پارلیمنٹ میں سیکورٹی کمیشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ نے نائب وزیر دفاع خالد بن بندر کو ان کی تقرری کے صرف پینتالیس دنوں کے بعد ہی برطرف کردیا تھا جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ عراق اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارت دفاع میں مزید تبدیلیاں آنے والی ہیں۔

…….

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *