تازہ ترین

 سعودی عرب کو ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پیروی کرنےسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا/آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی۔ممالک در حقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2959

 آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین قاضي عسکر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک درحقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ انھیں ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پیروی کرنےسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا سعودی حکام کو سیاسی میدان میں بھی امریکہ کی تقلید ترک کرکے ایران کے ساتھ حج کی طرح عمل کرنا چاہیے ۔ 

انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر کوئی مشکل وقت آیا تو ایران پہلا ملک ہوگا جو سعودی عرب کے عوام کی مدد کو پہنچےگا۔ اس ملاقات میں قاضي عسکر نے اس سال حج کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *