تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گےاور پاکستان میں منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس کے لئے مقامی ہوٹل بھی بک کرالیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد ملائشیا جائیں گے اور اس کے بعد چین اور بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔

شئیر
72 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4366

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں  دونوں ممالک کے درمیان آئل ریفائنری سمیت  اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوں گے، معاہدوں کے لیے اصولی طور پر منظوری ہو چکی ہے،  وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان معاہدوں سے متعلق معاملات طے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سعودی عرب  گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے لیے رضا مندی ظاہر کر چکا ہے، اور پاکستان میں ای ڈاٹ موبائل کمپنی سے مل کر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *