تازہ ترین

سعودی پولیس کی گولیوں سے قطیف میں ایک شیعہ جوان کی شہادت

 سعودی عرب کی سکیورٹی فورس نے جمعہ کی رات اس ملک کے شہر قطیف میں آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کر کے ایک شیعہ جوان کو شہید کر دیا ہے۔

شئیر
20 بازدید
مطالب کا کوڈ: 785

قطیف میں نکالی گئی پر امن ریلی پر سعودی عرب کے ایک سکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے سبب ’’باسم القدیحی‘‘ ایک جوان شدید زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔
سعودی سکیورٹی دستوں نے تاھم متعدد بار اس طرح کی پر امن ریلیوں پر فائرنگ کر کے اس ملک کے ۲۱ باشندوں کو شہید کر دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اخباروں میں یہ رپورٹ شائع کی گئی تھی کہ سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر ۸۰۰ دنوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں جبکہ ان کی طبیعت بھی ساز گار نہیں ہے اور جیل میں کوئی بھی ان کی دیکھ بھال نہیں کر رہا ہے۔
شیخ نمر کے بھائی محمد باقر نمر کا کہنا ہے کہ شیخ نمر کو ریاض کی جیل الحایر میں تنہا منتقل کر دیا گیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *