سندھ رینجرز نے ہیلپ لائن کے بعد مددگار سروس بھی شروع کردی
رینجرز ہیڈ کواٹر میں رینجرز قومی رضاکار کا دفتر بھی قائم کردیا گیا ہے ، ترجمان رینجرز کراچی: رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن کے بعد اب مددگار سروس شروع کی گئی ہے جہاں عوام کسی بھی جرم کے واقعے کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر دستاویز بھی بھیج سکتے ہیں۔ ترجمان رینجرز […]
رینجرز ہیڈ کواٹر میں رینجرز قومی رضاکار کا دفتر بھی قائم کردیا گیا ہے ، ترجمان رینجرز
کراچی: رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن کے بعد اب مددگار سروس شروع کی گئی ہے جہاں عوام کسی بھی جرم کے واقعے کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر دستاویز بھی بھیج سکتے ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے صوبے بھر میں ہیلپ لائن کے بعد اب رینجرز مددگار سروس شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں رینجرز قومی رضاکار کا دفتر بھی قائم کردیا گیا ہے۔
عوام رینجرز مددگار سروس پر جرم کے واقعے کی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویز بھیج سکتے ہیں اس کے علاوہ شہری رینجرز مددگار سروس کے لئے 03162369996 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید