تازہ ترین

سوئی کی نوک کے برابر شیعہ سنی اختلاف پھیلانے والا اسلام کا خائن ہے۔آیت اللہ حسینی قزوینی

امامیہ نیوز: عالمی نٹ ورک چینل ولایت کے ڈائریکٹر آیت اللہ حسینی قزوینی نے عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی کے ساتھ ملاقات میں اسلامی مقدسات کی توہین سے لوگوں کو باز رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اہل سنت کے مقدسات کی توہین کرنا بڑا اور ناقبل بخشش […]

شئیر
35 بازدید
مطالب کا کوڈ: 332

امامیہ نیوز: عالمی نٹ ورک چینل ولایت کے ڈائریکٹر آیت اللہ حسینی قزوینی نے عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی کے ساتھ ملاقات میں اسلامی مقدسات کی توہین سے لوگوں کو باز رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اہل سنت کے مقدسات کی توہین کرنا بڑا اور ناقبل بخشش گناہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: میری یہ نظر اس بات کا باعث بنی ہے کہ مجھے بعض افراطی چینلوں جیسے اللہیاری کے چینل اہل البیت(ع) سے مجھ پر بت شمار حملے کیے جائیں جبکہ یہ بات میری بات نہیں ہے بلکہ یہ قرآنی بات ہے۔
حسینی قزوینی نے اسلامی اتحاد کو قوی بنانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج شیعہ اور سنی کے درمیان ہمدلی اور بھائی چارگی تنہا وہ چیز ہے جس سے وہابیت کو میدان سے باہر کیا جا سکتا ہے۔
ولایت نٹ ورک چینل کے ڈائریکٹر نے شیعہ سنی بھائی چارگی کو پہلے سے زیادہ تقویت پہنچانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: جو شخص سوئی کی نوک کے برابر شیعہ سنی اختلاف پھیلانے کی کوشش کرے وہ اسلام کی نسبت خائن ہے۔
انہوں نے ولایت نٹ ورک چینل کی سیاستوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: ولایت چینل کی ایک اعلی کونسل ہے جو ہر ہفتے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی موجودگی میں میٹنگ کرتی ہے جس میں نشر کئے جانے والے پروگراموں کے سلسلے میں بحث و گفتگو ہوتی ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *