تازہ ترین

سکردو،بھٹو بازارمیں کباڑ کی دکان میں زورداردھماکہ،تین افرادزخمی

سکردوبھٹو بازارمیں کباڑ کی دکان میں اچانک زورداردھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سکردوپہنچادیاگیاجہاں سے ایک زخمی کوطبی امداددے کرفارغ کردیا گیاباقی دوزخمیوں حسام الدین اور نورعلی تاحال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سکردومیںزیرعلاج ہیں۔

شئیر
44 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2912

حسام الدین نامی زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے واقعہ منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اس وقت پیش آیاجب بھٹوبازار میں واقع دکان میں حسام الدین اورنورعلی کام کررہے تھے حسام الدین کاتعلق کوہستان سے بتایاجاتا ہے اس نے نور علی کی دکان میں سامان لاکرفروخت کیاتھا۔ مہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والے نورعلی نے حسام الدین سے مال خریدکراس کوبوری سے نکال رہاتھا کہ اچانک زورداردھماکہ ہوگیا جس کے باعث کوہستان سے تعلق رکھنے والے حسام الدین اورمہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والانورعلی شدیدزخمی ہوگیا دونوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردومیں داخل کرادیاگیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونیو الے راہگیرکوفوری طبی امداد دینے کے بعدہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان پولیس وانتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اورپورے علاقے کوسیل کردیاگیا۔کسی شخص کوجائے وقوعہ پرجانے کی اجازت نہیں دی گئی صرف میڈیا کے نمائندوں کوجائے وقوعہ پر جانے کی اجازت دی جارہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدرزوردارتھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اورعلاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔کباڑکی دکان میں جس بوری سے سامان نکالتے وقت دھماکہ ہوا وہ حسام الدین نامی شخص نے لاکرمہمندایجنسی کے نورعلی کوفروخت کیاتھا۔ ایس ایس پی سکردوراجہ مرزاحسن نے جائے وقوعہ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے گی اورحقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ معاملہ سنگین ہے اس لئے گلگت سے بم ڈسپوزل سکوارڈکو بھی طلب کرلیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تہہ تک جائیں گے عوام کوخوف وہراس میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پولیس ان کی جان ومال کے تحفظ کی ضامن ہے جولوگ واقعے میں زخمی ہوئے ہیں ان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔واقعے کی ہرزاویے سے تحقیقات ہوگی انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی یہ ہے کہ واقعے میں کوئی بڑاجانی نقصان نہیں ہوا تاہم معاملے کاباریک بینی سے جائزہ لیاجارہا ہے واقعے کونظراندازنہیںکیاجاسکتا۔سکردوپرامن علاقہ ہے یہاں دکان میںہونے والے دھماکے کو نظرانداز نہیںکیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے آجائے گی۔ادھر شہریوں نے بھٹوبازار میںہونے والے دھماکے پر شدید تشویش کااظہارکیاہے اور کہا ہے کہ یوم عاشورپر مارٹرگولے برآمد ہونا اوربارہ محرم الحرام کوبھٹوبازار کی دکان میںدھماکہ ہوناکوئی معمولی بات نہیں ہے۔دونوں واقعات کی کڑیاں مل سکتی ہیں انتظامیہ اورپولیس واقعے کے حقائق سامنے لائیںاورعوام کو مطمئن کرائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *