تازہ ترین

سکردو روڈ کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

  سکردو(محمد اسحاق جلال)گلگت سکردو روڈ کے مسئلے کو مشترکہ قومی مفادات کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن مشترکہ مفادات کونسل میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے اجلاس دو روز بعد اسلام آباد میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت منعقد ہو گا جس میں چاروں صوبوں […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1449

 

سکردو(محمد اسحاق جلال)گلگت سکردو روڈ کے مسئلے کو مشترکہ قومی مفادات کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن مشترکہ مفادات کونسل میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے اجلاس دو روز بعد اسلام آباد میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت منعقد ہو گا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہونگے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو بھی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اجلاس میں شرکت سے قبل وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے پیر کے روز پارٹی کے تمام پارلیمانی ممبران کا اجلاس طلب کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت سکردو روڈ کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جائے گا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ قومی مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو ایک بڑی پیشرفت ہے ماضی میں مشترکہ مفادات کونسل کے جتنے بھی اجلاس ہوئے ہیں گلگت بلتستان کو نظرانداز کیا گیا ہے مگر پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وزیراعلیٰ گلگت سکردو روڈ سمیت تمام مسائل کو اٹھائیں، ہمیں امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے گلگت بلتستان کی تعمیروترقی پر بڑے مثبت اثرات پڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ سکردو روڈ کی تعمیر ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی اب تک ہم پرامید ہیں۔ وزیر خوراک حاجی جانباز خان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اہم مسائل پر گفت و شنید کی گئی ، وزیراعلیٰ نے تمام اراکین کو یقین دلایا کہ سکردو روڈ ہر صورت میں بنے گا تا ہم انہوں نے اس کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی وزیراعلیٰ کی باتوں سے اندازہ ہو گیا کہ سکردو روڈ کی تعمیر ہر صورت میں ہو گی اجلاس میں پارٹی کے نصف سے زائد اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔گلگت زےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے کہا ہے کہ قوم کے مشترکہ مفادات کا بھر پور تحفظ کےا جائےگا۔ سابقہ حکومتوں کے ادوار مےں کرپشن ، قتل غارت، فساد اور مذہبی انتہا پسندی کا بازار گرم رہا۔ علاقے کی ترقی پر توجہ نہےں دی گئی اور منصوبہ بندی نہےں کی گئی بلکہ گلگت بلتستان کو نا مکمل منصوبوں کا قبرستان بناےا گےا۔ مسلم لےگ (ن) کی وفاقی و صوبائی حکومت کی مثبت پالیسےوں کی وجہ سے علاقے مےں مستقل قےام امن ےقےنی بناےا گےا۔ جسکی وجہ سے سےاحت کو فروغ مل رہی ہے۔ امن کی وجہ سے تعمےری سےاست، مےرٹ کی بالادستی اور مےگا پراجےکٹس کی تعمےر کےلئے اقدامات کو عملی جامع پہناےا جارہا ہے۔ وزےراعلیٰ نے پارلےمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لےگ(ن) گلگت بلتستان کی تعمےر و ترقی کو ےقےنی بنائےگی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزےر اعظم پاکستان قائد عوام نواز شرےف کے گلگت بلتستان کے عوام کےلئے کےے گےے تمام اعلانات پر من وعن عمل در آمد ہوگا۔ مسلم لےگ (ن) کی عوام دوست مثبت پالےسےوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لےگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر گلگت بلتستان اور پوری قوم متحد ہے۔ ےہ اہم منصوبہ پورے ملک خصوصاً گلگت بلتستان کی تقدےر بدل دےگا گلگت بلتستان اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *