سید ضیاءالدین رضوی بابصیرت اورزمانہ شناس عالم تھے۔
سید ضیاءالدین رضوی مکتب ِخمینی کے پرورش یافتہ،انقلابی،بابصیرت اورزمانہ شناس عالم تھے۔
آپ نے زمانے کا ِخمینی بنکر زمانے کے ظالموں کے خلاف علم حق بلند کیا اور ملت کوبیدار کرکے اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔
اس عالم بصیر کو ھم سے بچھڑے 14 سال بیت گئے۔
قم ایران ۔ مشترکہ شہید ضیاء الدین برسی کمیٹی کا اجلا س منعقد ہوا جس میں شہید قائد کی افکار کو زندہ رکھنے اور ان کے باوفا ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے برسی کے انتظامات کو آخری اور حتمی شکل دے دی گئی تھی۔
ضیاء الدین برسی کمیٹی کے مطابق ۔ 31جنوری2019 بروز جمعرات بعداز نماز مغربین حسینیہ بلتستانیہ میں انکی 14ویں برسی کی مناسبت سے ایک عظیم اجتماع کا پروگرام رکھا گیا ہے جس سے جید علما کرام خطاب فرمائیں گے ۔
چشم براہ۔
مشترکہ برسی کمیٹی۔
گلگت۔بلتستا۔استور۔نگر
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید