تازہ ترین

سیکورٹی پر مامور افراد کی موجودگی میں پاراچنار کے مظلوم زائرین کے قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان

شاور سے کرم ایجنسی جاتے ہوئے سیکورٹی کانوائی میں جانے والے پاراچنار کے مومنین کے قتل عام پر مذمتی بیان دیتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے کہا: اس افسوسناک واقعہ پر ہر باضمیر پاکستانی کا دل خون ہوگیا ہے۔
شئیر
78 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10506

سیکورٹی پر مامور افراد کی موجودگی میں پاراچنار کے مظلوم زائرین کے قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان
پشاور سے کرم ایجنسی جاتے ہوئے سیکورٹی کانوائی میں جانے والے پاراچنار کے مومنین کے قتل عام پر مذمتی بیان دیتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے کہا: اس افسوسناک واقعہ پر ہر باضمیر پاکستانی کا دل خون ہوگیا ہے۔ اس قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے ملک کے سیکورٹی اداروں کی اہلیت پر سوال پیدا کیا ہے۔ عوام کا سکیورٹی اداروں پر موجود اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ ہم پاکستان کے تمام سیکورٹی اداروں خاص طور پر پاک آرمی سے ملک کی سالمیت کے لئے دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن آپریشن کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *