تازہ ترین

سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظرانداز نہیں ہونے دینگے،وزیراعلیٰ

اسلام آباد(پ ر)پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اکنامک زون نہ بنائے جانے کے حوالے سے انہوں نے کوئی بات نہیں کی آئندہ وہ کسی ایسے وفد سے نہیں ملیں گے جنہیں اتنے حساس اور اہم […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1593

اسلام آباد(پ ر)پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اکنامک زون نہ بنائے جانے کے حوالے سے انہوں نے کوئی بات نہیں کی آئندہ وہ کسی ایسے وفد سے نہیں ملیں گے جنہیں اتنے حساس اور اہم منصوبے کی اہمیت کا پتہ نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وضاحت کرتے ہوئے کیا ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاک چین اقتصادی راہداری کے پارلیمانی کمیٹی کو آج دیامر بھاشہ ڈیم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اور متاثرین ڈیم کو معاوضہ جات کی ادائیگی اور دیگر مسائل پر بھی بات ہوئی کمیٹی کو بابوسر روڈ کو آل ویدر بنائے جانے کے حوالے سے بھی کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں جاری پراجیکٹس کی تازہ ترین فہرست بھی پیش کی گئی جس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے بابت قائم ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کا 19رکنی وفد وسط اپریل میں گلگت کا دورہ کرے گا اور کوریڈور کے حوالے سے بہت سے معاملات وہیں حل کیے جائیں گے دیگر چین میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جانے والے وفد میں بھی گلگت بلتستان کو نمائندگی ملے گی جس سے گلگت بلتستان کے نمائندوں کو اس منصوبے کے حوالے سے تمام تر ہونیوالے اقدامات کی آگاہی حاصل ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے حوالے سے ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ اور ایک وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی بھی ہے جس میں گلگت بلتستان کو نمائندگی حاصل ہو چکی ہے آئندہ اس حوالے سے ہونے والے تمام اجلاس میں گلگت بلتستان کا نمائندہ موجود ہو گا جو کہ اس منصوبے پر تازہ صورتحال سے کمیٹی کو آگاہ کرے گا۔ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ کچھ عناصر گلگت بلتستان میں اپنے پائے جاتے ہیں جو سنی سنائی اور بے بنیاد باتوں کو ایشو بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کا موقع ضائع نہیں ہونے دیتے مگر میری ان تمام عناصر سے ذاتی درخواست ہے کہ اس اہم اور حساس منصوبے پر سیاست نہ کی جائے اور انتظار کریں ہماری حکومت گلگت بلتستان کو نظرانداز نہیں ہونے دے گی اور نہ ہی عوام کا کوئی نقصان ہو گا کوریڈور منصوبہ ابھی انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہے اکنامک زونز کے حوالے سے ابھی فزیبلٹی اور سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں وقت آنے پر گلگت بلتستان کو اس منصوبے سے حاصل ہونے والی تمام مراعات ملیں گی جن پر کام ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آخر میں کہا کہ آج کے اجلاس نے بہت سی غلط فہمیاں بھی دور کیں اور بے بنیاد جھوٹی افواہوں کی بھی تردید ہو گئی ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *