تازہ ترین

سی پیک کے منصوبوں میں گلگت چترال ایکسپریس وے، رائیکوٹ تا تھاکوٹ سیکشن کی تعمیر سمیت دیگر پاور پروجیکٹس سے گلگت بلتستان میں خوشحالی آئے گی،حفیظ الرحمن

 گلگت ( پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ایک جماعت زمینوں کے قبضے کے نام پر عوام کو گمراہ کررہی ہے ان کا مقصد تعصب اور نفرتوں کوہوا دینا ہے ہماری دشمنی میں چند لوگ اخلاقی حدودکو بھی پار کرچکے ہیں۔ مقپون داس کے نام پر بھی چند لوگ لاشیں گرانے کی سازشیں کررہے ہیںنفرت اور تعصب کی سیاست کرنا علاقے کی خدمت نہیں بلکہ علاقے سے دشمنی کے مترادف ہے۔ صوبے میں پہلی مرتبہ لینڈ ریفامز کیلئے لینڈ ریفام کمیشن بنایا گیا ہے لینڈ ریفامز کمیٹی باہمی مشاورت سے چھلمس داس کا مسئلہ حل کرے گی۔ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کیلئے17ہزار ایکڑ زمین کا معاوضہ دیا گیا

شئیر
42 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1152

جبکہ 18ہزار ایکڑ زمین کو بغیر معاوضے کے خالصہ سرکار کے طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اٹھایا اس وقت ان کو حق ملکیت یاد نہیں آیا آج عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اس قسم کی باتیں کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عمائدین نومل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے کیلئے 13ارب کی خطیر رقم کا ایفاد منصوبہ لایا گیا ہے تاکہ زمینوں کو قابل کاشت بنایا جاسکے۔ اگر عدالت نومل کے عوام کے حق میں فیصلہ دے گی تو ان کو معاوضہ دیا جائے گا۔ حکومت ادارے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنارہی ہے تمام فیصلے عوام کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ استور کے عوام نے مثالی امن قائم کرکے پرامن ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا تعین منتخب نمائندوں کے باہمی مشاورت سے کیا جائے گا استور ویلی کی تعمیر کیلئے 45کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں بہت جلد فیزIکا ٹینڈر ہوگاصحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں ڈاکٹروں کو خصوصی مراعاتی پیکیج دیا گیا جس کی وجہ سے ملک کے دیگر صوبوں سے ڈاکٹرز گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے کیلئے آرہے ہیں تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کو فری کیا گیا ہے حکومت پنجاب کے تعاون سے مفت ادویات فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا گیا ہے پہلی بار این ٹی ایس کے تحت اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہیں سیپ سکولوں کے مسئلے کو حل کیا جارہاہے جس کیلئے 200آسامیوں صوبائی حکومت نے دیں ہیں۔ پاور کے زیر التواء منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شونٹر پاس کی فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے جون میں اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی ادھر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سی آر بی سی کے نمائندہ مسٹر زو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اورچائنہ کی دوستی کا ایک اہم باب ہے جس سے پاکستان اور چائنہ ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گے۔ سی پیک کے منصوبوں میں گلگت چترال ایکسپریس وے، رائیکوٹ تا تھاکوٹ سیکشن کی تعمیر سمیت دیگر پاور پروجیکٹس سے گلگت بلتستان میں خوشحالی آئے گی۔ حکومت چائینز انجینئرز اور دیگر عملے کو بھرپور سیکورٹی فراہم کررہی ہے۔ سی آر بی سی شاہراہوںکی تعمیر کے حوالے سے ایک بااعتمادادارہ ہے جس نے گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں دیگر شاہراہوںکی تعمیرمیں اپنی خدمات پیش کیں ہیںاس موقع پر سی آر بی سی کے نمائندے نے کہا کہ سی آر بی سی گلگت کی تزائن و آرائش کے حوالے سے منصوبے پر غور کررہی ہے وزیر اعلیٰ کے ہیڈ آفس دورے کے موقع پر اس منصوبے سمیت سی پیک کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

www.dailyk2.com

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *