شام کے دار الحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں ہوئے آج ظہر کو دو بم دھماکوں میں کئی افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ دو بم دھماکے حرم حضرت سکینہ (س) کے قریب باب مصلی کے علاقے باب الصغیر پر زائرین کے درمیان کئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیر مواد بسوں کے اندر رکھا ہوا تھا اور حرم مطہر کے قریب باب الصغیر پر بسیں پہنچتے ہی پھٹ گیا جس کی وجہ سے حرم مطہر سکینہ (س) کے درجنوں زائرین شہید ہو گئے۔

ہیومن راٹس واچ نے ان دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد ۴۰ بتائی ہے جبکہ ۱۲۰ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

عراق کی وزارت خارجہ نے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے