تازہ ترین

شام پر امریکی حملہ خطرناک بدعت ہے، وزیرخارجہ جواد ظریف

وزیرخارجہ محمد محمد جواد ظریف نے ہفتے کو تہران میں ہنگری کے نائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتمیںکہا کہ ایران شام میں عام شہریوں پر کیمیائی حملے اورساتھ ہی شام پر امریکا کے میزائلی حملے کی، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایک خطرناک بدعت ہے، مذمت کرتاہے۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ کیمیائی […]

شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2010

وزیرخارجہ محمد محمد جواد ظریف نے ہفتے کو تہران میں ہنگری کے نائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتمیںکہا کہ ایران شام میں عام شہریوں پر کیمیائی حملے اورساتھ ہی شام پر امریکا کے میزائلی حملے کی، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایک خطرناک بدعت ہے، مذمت کرتاہے۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی عالمی تنظیم پہلے ہی شامی حکومت کے کیمیائی ہتیھاروں اور مواد کو نابود اور ملک سے باہر بھیج چکی تھی لیکن اس عالمی تنظیم نے دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیار ان سے نہیں لئے تھے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ شام پر امریکا کے حملے سے دہشت گرد عناصر بعد میں  غلط فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی دہشت گرد گروہ جنگ میں کمزور اور شکست سے دوچار ہوں گے وہ کیمیائی حملہ کرکے دوسروں منجملہ امریکا کو شام کی جنگ میں شریک ہونے کی دعوت دیں گے۔ایران کے وزیرخارجہ نے دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے پھیلنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ادیان و مذاہب کے درمیان مشترکہ افہام و تفہیم اور بات چیت کے عمل کی تقویت کرنی چاہئے تاکہ عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔ہنگری کے نائب وزیراعظم نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور ہنگری کے تعلقات پہلے سے زیادہ فروغ پارہے ہیں۔ انہوں نے بھی شام پر امریکا کے حملے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتاہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *