تازہ ترین

شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس کا مشترکہ بیان جاری

شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس کا مشترکہ بیان جاری کر دیا گیا جس میں بحران شام کے سیاسی حل پر زور دیا گیا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ماسکو میں سہ فریقی اجلاس کے بارے میں جاری ہونے والے آٹھ نکاتی بیان میں کہا گیا ہے کہ […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1014

شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس کا مشترکہ بیان جاری کر دیا گیا جس میں بحران شام کے سیاسی حل پر زور دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ماسکو میں سہ فریقی اجلاس کے بارے میں جاری ہونے والے آٹھ نکاتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، روس اور ترکی، شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بیان میں ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ بحران شام کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ بیان میں حلب، کفریا اور فوعہ سے عام شہریوں کے انخلا کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ قبل ازیں سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک، اس بات پر متفق ہیں کہ بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔ انہوں نے شام میں جنگ بندی کے معاہدے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ، بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ اور دفاع کا ایک روزہ اجلاس منگل کی صبح ماسکو میں شروع ہوا تھا جس میں شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور وزیر دفاع حسین دہقان نے ماسکو میں قیام کے دوران اپنے روسی ہم منصبوں کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *