کہ دوتین روز سے روڈبلاک ہے اور ہمیں شدیدقسم کے مسائل پیش آرہے ہیں۔ہمارے پاس کھائے پینے کے لئے کوئی چیز موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے مشکلات روزبروز بڑھ رہی ہیں لیکن حکومت ہماری مشکلات دورکرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے روڈکے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ہزاروں مسافر کھلے آسمان تلے دن کاٹ رہے ہیں سیکورٹی کے بھی کوئی انتظامات نہیں۔دوروز گزرنے کے باوجودروڈ کوبحال کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں ہورہی ہے۔ ایک بلڈوزر کے ذرےعے روڈکوصاف کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔میشن باقاعدگی سے کام نہیں کررہی اگر صورت حال یہی رہی تو مزید کئی دن روڈنہیں کھل سکتا اور مسافرمسائل میں رہیں گے اور بھوک سے جانیں ضائع ہوجائیںگی۔
