تازہ ترین

شب زفاف کی نماز اور دعا

امام محمد باقر – فرماتے ہیں کہ شادی کی پہلی رات جب دلہن کو تمہارے پاس لایا جائے تو اسے کہوکہ وضو کرے اور دو رکعت نماز بجالائے اور تم بھی وضو کر کے دورکعت نماز ادا کرو پھر خدا کی حمد و ثنائ کرو اور محمد(ص)(ص) و آل(ع) محمد(ص)(ص) پر درود بھیجو، اس کے بعد یہ دعا پڑھو اور دلہن کے ساتھ والی عورتوں سے کہو کہ وہ آمین کہتی جائیں:

اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِی إلْفَہا وَوُدَّہا وَرِضاہا وَٲَرْضِنِی بِہا وَاجْمَعْ بَیْنَنا بِٲَحْسَنِ اجْتِماعٍ وَآنَسِ ایْتِلافٍ فَ إنَّکَ تُحِبُّ الْحَلالَ وَتَکْرَہُ الْحَرامَ۔

شئیر
79 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5454

اے معبود! تو مجھے اس کی الفت، محبت اوررضا مندی عطا فرما مجھے اس سے راضی رکھ اور ہم دونوں میں یکجہتی پیدا کردے اور باہمی محبت عطا فرما کہ یقیناً تو حلال کو پسند اور حرام کو نا پسند کرتا ہے۔

امام جعفر صادق – سے منقول ہے کہ شادی کی پہلی رات جب دلہن کے پاس جائو تو اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اس کو قبلہ رخ کرکے یہ دعا پڑھو :

اَللّٰہُمَّ بِٲَمانَتِکَ ٲَخَذْتُہا وَبِکَلِماتِکَ اسْتَحْلَلْتُہا فَ إن قَضَیْتَ لِی مِنْہا وَلَداً فَاجْعَلْہُ مُبارَکاً تَقِیّاً مِنْ شِیعَۃِ آلِ مُحَمَّدٍ وَلاَ تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ فِیہِ شِرْکاً وَلاَ نَصِیباً۔

اے معبود! میں نے اسے تیری امانت کے طور پر لیا اور تیرے کلمات کے ساتھ اپنے لیے حلال بنایا پس اگر تو نے اس سے اولاد کا فیصلہ کیا ہے تو اسے بابرکت پرہیزگار اور آل(ع) محمد(ص)(ص) کے شیعوں میں رکھنا اور ان بچوں میں شیطان کا کوئی حصہ قرار نہ دینا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *