شیخ انصاری کے وفات پر جامعہ روحانیت کا پیام
بسم اللہ الرحمن الرحیمانا للہ و انا الیہ راجعوناذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمه لا یسدها شیئاحادیث میں عالم کی موت کو عالَم کی موت قرار دیا ہے اور ارض بلتستان کا ایک اور درخشان ستارہ نجف اشرف میں آستان شاہ نجف کے جوار میں غروب ہوا اور یوں قوم ایک ماہر خطیب اور […]
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمه لا یسدها شیئ
احادیث میں عالم کی موت کو عالَم کی موت قرار دیا ہے اور ارض بلتستان کا ایک اور درخشان ستارہ نجف اشرف میں آستان شاہ نجف کے جوار میں غروب ہوا اور یوں قوم ایک ماہر خطیب اور عالم با عمل یعنی حضرت حجت الاسلام شیخ غلام محمد انصاری قدس سرہ سے محروم ہوگئی اور آپکے وہ دلنشین کلمات اور خطاب کو ترستی رہے گی گرچہ مرحوم سعادتمند تھے کہ وادی سلام میں مدفون ہوئے اور قم اور نجف کے علما کرام نے دوش پر اٹھایا اور در آستان علی پر نماز جنازہ ہوئی لیکن آپکے جانے سے جو خلا پیش آئی ہے اسکا جبران کرنا صدیاں لگ سکتی ہیں۔
مرحوم کی اس ناگہانی موت پر ہم بلتستان کی پوری قوم اور بالخصوص مرحوم کے لواحقین اور فرزندان کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار اہلبیت میں جگہ عنایت کرے۔
جامعہ روحانیت بلتستان
دیدگاهتان را بنویسید