شیخ اکمل طاہری کا جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر کا دورہ، تبلیغی و رفاہی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
قم المقدسہ (نمائندہ خصوصی): حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اکمل طاہری (تنزانیا) نے جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر (قم) کا دورہ کیا، جہاں جامعہ کے صدر اور کابینہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کے جنرل سیکرٹری محمد سجاد شاکری نے شیخ اکمل طاہری کی جامعہ کے دفتر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے افریقا اور پاکستان میں شیخ صاحب کی کامیاب تبلیغی و رفاہی سرگرمیوں کو سراہا اور مزید توفیقات کی دعا کی۔
انہوں نے شیخ اکمل طاہری کو جامعہ روحانیت بلتستان کی گزشتہ کارکردگیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے تفصیلاً آگاہ کیا، جبکہ ان سے ان کے تجربات اور مشوروں سے مستفید ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شیخ اکمل طاہری نے جامعہ روحانیت کے صدر اور کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو “توفیق الٰہی” قرار دیا۔ انہوں نے بلتستانی طلباء کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کے فروغ میں جامعہ کے کردار کو سراہا اور ادارے کی مزید بہتری کے لیے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ انہوں نے جامعہ روحانیت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اختتام پر جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علی نقی جنتی نے شیخ اکمل طاہری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تبلیغی خدمات کو بلتستانی طلباء کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
واضح رہے کہ شیخ اکمل طاہری بلتستان کے علاقہ گلتری سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ 28 سال سے تنزانیا میں دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں مصروفِ عمل ہیں۔
دیدگاهتان را بنویسید