تازہ ترین

شیخ سحر مرحوم ایک مخلص عالم دین، بے مثال شاعر اور کرشماتی شخصیت کے مالک تھے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ سحر کی وفات پر تعزیتی بیان میں کہا کہ شیخ سحر مرحوم ایک مخلص عالم دین، بے مثال شاعر اور کرشماتی شخصیت کے مالک تھے. ان کا انتقال پرملال ملک و ملت کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے،

شئیر
43 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5851

مرحوم علم و عرفان اور شعر و ادب کے میدان میں اپنی مثال آپ تھے، ان کے انتقال سے علمی حلقوں اور شعر و ادب کی دنیا میں بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے سرزمین علم و ادب بلتستان ایک انتہائی قیمتی سرمائے سے محروم ہو گئی ہے۔
مرحوم بہت با اخلاق، متقی و پر ہیز گار، بہترین عالم و شاعر، دین اسلام کے مخلص و ہمدرد تھے۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لواحقین، حوزہ علمیہ ہائے پاکستان اور ان کے عقیدت مندوں کو بھی تعزیت پیش کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *