تازہ ترین

شیخ عباس محقق مرحوم کی حالات زندگی/ تحریر: شیخ قاسم حسنی

شیخ عباس محقق سنہ 1943 میں گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقہ  گلتری اور وادی  بباچن میں  پیدا ہوے ۔  آپ کا تعلق علمی گھرانے سے تھا۔  آپ کے والد محترم شیخ غلام حیدر مدقق نجفی اس وقت کے بزرگ علماء کرام کے صف میں تھے اور  کئی مراجع عظام کے  وکیل مطلق رہے ہے ۔

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4070

شیخ عباس مدقق نے دینی تعلیم  حوزہ علمیہ نجف اشرف سے  6 سال  کی عمر میں  ابتداء  کی آپ نے کچھ ہی قلیل عرصہ میں مقدمات اور سطوح مکمل کی آپ آیت اللہ العظماء سماحہ السید خوئی رحمت اللہ علیہ اور آیت اللہ  محسن حکیم  رحمت اللہ علیہ کے شاگرد رہے اور آپ  نجف اشرف میں فرزند امام خمینی شہید مصطفی خمینی کے کلاس فیلو اور ساتھی رہے ہے کچھ عرصہ بعد آپ  پاکستان تشریف لائے  اور  عقد زواج سے منسلک ہوے اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے دوبارہ عازم سفر ہوے 

آپ جب سرزمین ایران قم المقدس میں پہچے تھے  تو  ایران اور عراق کے  درمیان جنگی محاذ آرائی ہورہے تھی اور آپ نجف اشرف نہیں جاسکے اور حوزہ علمیہ قم المقدس میں  حصول علم کا سلسلہ جاری رکھا اور آپ قم المقدس میں  آیت اللہ العظماء اقاے معرفت

اور آیت اللہ العظماء  عراقی اور آیت اللہ العظماء  غلپگانی  اور آیت اللہ العظماء رہبر معظم السید علی خامنہ  کے شاگرد بھی رہے ہے آپ نے حصول علم کے ساتھ ساتھ  تدریس کا سلسلہ بھی شروع کیا  اور پاکستان اور ہندوستان کے  طلاب آپ کے شاگرد رہے ہیں آپ کی علمی صلاحیت کو  دیکھ کر کئی بار آپ  کو ایران میں  قضاوت کی بھی آفر ہوئی جو آپ  نے  انکار  فرمایا 

  آپ باعمل عالم دین ہونے کے ساتھ  ایک مہمان نواز بھی تھے 

علاقے گلتری اور کارگل   کے جتنے بھی زوار قم المقدس  تشریف لاتے تھے  مرحوم کی  کوشش ہوتی تھی ان کی ضیافت ہوجائے  علاقے گلتری کے زوار کی زبانون میں  مرحوم  شیخ  عباس  کا نام  ضرور  ہوتا تھا ان  کی  زوجہ محترمہ کا  کہنا ہے  کہ  کوئی  ایسا دن دیکھنے کو کم ملتا تھا  جو گھر میں  مہمان یا طلاب میں سے کوئی نہ ہو 

آپ سنہ 11/11/2000 

14 شعبان المعظم  1412 ہجری  

کو اچانک مرض میں مبتلا ہونے کی  وجہ سے  قم المقدس میں  انتقال ہوے اور قم المقدس میں ہی دفن ہوے   آپ کے انتقال کے بعد آپ کو مراجع عظام  کی تائدات و اجازہ نامے اور وکالت نامے منظر عام پر آئے  

آپ نے کئی پر بھی استعمال نہیں کئے  جس  پر علماء کرام حیران ہو کر بیان دیے  کہ آپ  نہایت سادہ زندگی گزارنے کے مالک تھےمتقی اور پرہیز تھے اور  

اللہ نے مرحوم کو دو بیٹے  شیخ  حیدر محقق  اور حسن محقق  اور چار بیٹیوں سے  نوازا 

اور آپ کا بڑا بیٹا شیخ حیدر محقق  اس وقت حوزہ علمیہ قم المقدس میں   دینی تعلیم حاصل کررہا ہے 

اللہ سے دعا ہے کہ ان کے بیٹوں کو کامیاب کرے اور مرحوم کو محمد وال محمد کے جوار میں جگہ عطا فرمائے

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *