شیخ محسن کے اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے درجنوں تعلیمی ادرے بند ہوں گے، ہمارا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے، طلباء
نامور عالم دین وسماجی شخصیت شیخ محسن علی نجفی کو فورتھ شیڈول میں شامل کر کے جابر بن الحیان ٹرسٹ کے بنک اکاونٹس منجمد کرنے کے خلاف بلتستان بھر کے اسوہ پبلک سکولز کے طلباءسڑکوں پر نکل آئے سکردو ، گانچھے ، شگر ،کھرمنگ اور روندو میں طلباءنے بدھ کے روز سڑکیں بلاک کر کے […]
نامور عالم دین وسماجی شخصیت شیخ محسن علی نجفی کو فورتھ شیڈول میں شامل کر کے جابر بن الحیان ٹرسٹ کے بنک اکاونٹس منجمد کرنے کے خلاف بلتستان بھر کے اسوہ پبلک سکولز کے طلباءسڑکوں پر نکل آئے سکردو ، گانچھے ، شگر ،کھرمنگ اور روندو میں طلباءنے بدھ کے روز سڑکیں بلاک کر کے احتجاجی مظاہرے کئے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اتھا رکھے تھے جن پر شیخ محسن کے حق میں نعرے درج تھے جنرل بس اسٹینڈ کے پاس طلباءنے تقریباً 3گھنٹے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بلا ک رکھا اور شیخ محسن نجفی کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد کاظم ، وزیر افتخار حسین ،محمد نسیم نے کہا کہ شیخ محسن نجفی نے تعلیم وصحت کے شعبے کی ترقی کے لئے بڑے کام کئے ہیںلیکن حکومت نے ان کا نام فوتھ شیڈول میں شامل کر کے تمام امور ٹھپ کر دیئے ہیں تعلیم کا نظام درگوں ہے صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں لیکن حکومت کوئی نوٹس نہیں لے رہی اگر شیخ محسن نجفی جیسے پر امن علم دوست ، غریب پرور ، محب وطن شہری کو فورتھ شیڈول سے نہ نکالا گیا تو مسائل بہت ہی سنگین ہو جائیں گے پھر صورت حال مختلف ہو گی انہوں نے کہاکہ اسلام آباد جیسے شہر میں بیٹھ کر ریاست کو گالی دینے والوں اور محب وطن لوگوں میں فرق کیا جائے شیخ محسن نجفی کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے تعلیم اور صحت کی سہولتیں غریبوں کی دہلیز پر پہنچائیں اور غریبوں کی خدمت کو اپنا شعار بنایا انہوں نے کہا کہ عدل وانصاف سے کام نہ لیا گیا تو معاملہ کوئی اور رخ اختیار کر ے گا پھر حکومت کوسنبھالنا بھی مشکل ہو جائیگا گلگت بلتستان حساس علاقہ ہے شیخ محسن نجفی کو فورتھ شیڈول سے نہ نکالا گیا تو اس کی حساسیت مزید بڑھ جائے گی انہوں نے کہاکہ شیخ محسن جیسے عالم دین کو فورتھ شیڈول میں شامل کر نے کے باعث ان کی زیرنگرانی چلنے والے تمام تعلیمی ادارے ، صحت کے مراکز اور دیگر فلاحی ادارے بند ہو رہے ہیں تقریباً 13ہزا رکے لگ بھگ طلبہ متاثر ہو ں گے انہوں نے کہا کہ بندوقیں اٹھانے کر ریاست کے خلاف کام کرنے والوں کو چھوڑ کر بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب تھمانے والے عالم دین کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے تنگ کرنا کسی بھی صورت میں دانشمندانہ اقدام نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جابر بن الحیان کے اکاونٹس منجمد ہونے اور شیخ محسن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے باعث مدینہ کالونی میں غریب ، یتیم، نادار لوگوں کو ملنے والی تمام امداد بند ہو گئی ہیں جس کے باعث غریب اس وقت سراپا احتجاج ہیں حکومت غریبوں ، یتیموں کو امداد بند کرکے ان کی بددعائیں نہ لے بلکہ شیخ محسن کا نام فورتھ شیڈول سے نکال کر یتیموں اور غریبوں کی دعائیں لے انہوں نے کہاکہ ہم امن پسند لوگ ہیں خداگواہ ہے کہ ہم نے وطن عزیز کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم نے وطن عزیز کے خاطر کئی جنگیں لڑی ہیں ہمارے ہزاروں لوگ وطن عزیز پر قربان ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کےلئے ہم نے ہمیشہ اپنی جانیں پیش کیں ہم نے ہزاروں لاشیں اٹھائیں مگر کبھی بھی ملک کے اوپر انچ آنے نہیں دی ہمیں فخر ہے کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی ، فرقہ واریت ، لسانیت پر ہم لعنت بھجتے ہیں ہمیں صرف اخلاق کادرس دیا جاتا ہے کیا اخلاق کی تعلیم حاصل کرنا جرم ہے ؟ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نڈرانسان ہیں ہم ان سے توقع رکھتے ہیں کہ شیخ محسن نجفی جیسے برجستہ ، محب وطن ، تعلیم دوست اور غریب پرور عالم دین کو فورتھ شیڈول سے نکلوائیں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت شیخ محسن کے معاملے پر مخلص ہے تو وہ ان کا نام فورتھ شیڈول سے نکلوانے کےلئے وزیر داخلہ اور وفاقی حکومت کے دیگر ذمہ داروں سے رابطہ کرے ورنہ ہم سمجھیں گے کہ صوبائی حکومت نے گڑبڑھ کی ہے ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید