تازہ ترین

شیخ محمد علی بلتستانی مرحوم نے پوری زندگی تبلیغ و ترویج دین اسلام میں گزاری، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے بلتستان سے تعلق رکھنے والے کراچی میں مقیم بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی بلتستانی کی وفا ت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہاکہ آپ بہت سی نیک خصلتوں اور خصوصیات کے حامل تھے۔ آپ اخلاق، اخلاص، ہمدردی، انسان دوستی، دینداری، امانتداری جیسی صفات سے متصف تھے۔
شئیر
121 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8457

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے بلتستان سے تعلق رکھنے والے کراچی میں مقیم بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی بلتستانی کی وفا ت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہاکہ آپ بہت سی نیک خصلتوں اور خصوصیات کے حامل تھے۔ آپ اخلاق، اخلاص، ہمدردی، انسان دوستی، دینداری، امانتداری جیسی صفات سے متصف تھے۔

انہوں نے کہاکہ آپ اجتماعی امور میں بھی دلچسپی لیتے رہے، آپ قم مقدس میں کئی سال تنظیم نصرت اسلامی طلبہ بلتستانیہ کے صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں۔ حوزہ میں آپ کو ایک امتیازی مقام حاصل تھا تعلیمی امور اور اجتماعی معاملات میں تجربات رکھنے کی وجہ سے آپ کے مشورے اور تجربات سے طلباء مستفید ہوتے رہے۔
انہوں نےآخر میں کہاکہ آپ کی وفات سے جوخلا پیدا ہوا ہے اس کے پر ہونے میں ایک طویل عرصہ لگے گا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *