تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور کابینہ کا مجمع طلاب روندو کے صدر اور کابینہ سے ملاقات

شیخ علی نقی جنتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے مجمع طلاب روندو کے صدر اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور مجامع طلاب بلتستان اور جامعہ روحانیت کے مابین تعاون کے سلسلے کو بہتر سے بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا جامعہ روحانیت اور مجمع طلاب روندو کے تعلقات دو طرفہ ہیں یک طرفہ نہیں ہے لہذا جامعہ روحانیت کی ترقی اور پیشرفت کے لئے مجمع کی رہنمائی اور ہمکاری کی ضرورت ہے۔
شئیر
10 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10536

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے اپنی کابینہ کے ساتھ مجمع طلاب روندو کے صدر اور کابینہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف معاونت آموزش جامعہ روحانیت حجۃ الاسلام گلزار محمدی نے حاصل کی۔
اس کے بعد دبیر جامعہ روحانیت حجت الاسلام شیخ سجاد شاکری نے نئی کابینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے مجامع طلاب بلتستان اور جامعہ روحانیت کی باہمی ہماہنگی اور تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد صدر مجمع طلاب روندو حجۃ الاسلام سید حامد علی شاہ رضوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جامعہ روحانیت اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور مختلف مجامع کے ساتھ تعاون کے اس اقدام کو فال نیک قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا ہر تنظیم کا ابتدائی ہدف باہمی اتحاد و اتفاق سے اجتماعی کام کرنا ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے مجامع بلتستان اور جامعہ روحانیت کی پیشرفت اور ترقی کےلیے دعا کی۔
اس نشست میں دونوں تنظیموں کے مختلف ذمہ داروں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مشوروں کا تبادلہ کیا۔ جبکہ مجمع طلاب روندو کی ہیئت نظارت کے بعض اراکین حجت الاسلام دکتر موسیٰ عرفانی، حجۃ الاسلام شیخ انور نورانی اور حجۃ الاسلام شیخ وصیل فیاضی سمیت دیگر تنظیمی اراکین نے جامعہ روحانیت کی اہمیت اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلتستان کے تمام ذیلی طلبہ تنظیموں اور جامعہ روحانیت میں فکری ہماہنگی اور عملی تعاون کو ضروری قرار دیا۔
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے مجمع طلاب روندو کے صدر اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور مجامع طلاب بلتستان اور جامعہ روحانیت کے مابین تعاون کے سلسلے کو بہتر سے بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا جامعہ روحانیت اور مجمع طلاب روندو کے تعلقات دو طرفہ ہیں یک طرفہ نہیں ہے لہذا جامعہ روحانیت کی ترقی اور پیشرفت کے لئے مجمع کی رہنمائی اور ہمکاری کی ضرورت ہے۔ آخر میں دعائے امام زمانہ سے اس نشست کا اختتام ہوا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *