صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور کابینہ کا مجمع طلاب شگر کے صدر اور کابینہ سے ملاقات
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے اپنی کابینہ کے ساتھ مجمع طلاب شگر کے صدر اور کابینہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جامعہ روحانیت بلتستان کے جنرل سیکریٹری حجۃالاسلام الاسلام سجاد شاکری نے جامعہ روحانیت بلتستان کی کابینہ کا تعارف پیش کیا اور اس جیسی نشستوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور جامعہ روحانیت بلتستان کی ترقی اور پیشرفت کے لیے بلتستان کی ذیلی طلبہ تنظیموں کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو جاری رکھنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔
اس کے بعد مجمع طلاب شگر کے صدر حجت الاسلام شیخ شیر محمد مقدسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تنظیموں میں موجود مختلف کمزوریوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے با صلاحیت اور با استعدادلوگوں کو آگے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے تنظیموں کی بنیادی اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمیں لوگوں کو انفرادی زندگی سے نکال کر اجتماعی زندگی کی طرف لے جانے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔
دبیر نظارت مجمع طلاب شگر حجت الاسلام ڈاکٹر مصطفی فخری نے باہمی اتفاق و اتحاد اور ہم فکری کے لیے ایسی نشستوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے جامعہ روحانیت کے امور میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جامعہ روحانیت کو بلتستان اور پاکستان کے مسائل اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے افرادی قوت کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جامعہ روحانیت بلتستان کی ترقی اور پیشرفت کے لئے متعدد مفید آراء دیئے۔
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے مجمع طلاب شگر کے صدر اور کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعاون سے مختلف پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ روحانیت کی ترقی اور مزید استحکام کے لئے بلتستان کے تمام مجامع اور ذیلی تنظیموں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ آخر میں دعائے امام زمانہ سے اس نشست کا اختتام ہوا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید